بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل ہلکی تیزی اور مندی کے مرحلے میں ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل ہلکی تیزی اور مندی کے مرحلے میں ہے۔ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے صبح 6 بجے ایندھن کے نئے نرخوں کا اپ ڈیٹ جاری کر دیا ہے۔ آج بھی ملک بھر کے الگ الگ شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ حالانکہ کچھ شہروں اور ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور کمی ہوئی ہے۔
نئی دہلی : بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل ہلکی تیزی اور مندی کے مرحلے میں ہے۔ حالانکہ اس کا اثر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر زیادہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ دریں اثنا ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے صبح 6 بجے ایندھن کے نئے نرخوں کا اپ ڈیٹ جاری کر دیا ہے۔ آج بھی ملک بھر کے الگ الگ شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ حالانکہ کچھ شہروں اور ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور کمی ہوئی ہے۔چھتیس گڑھ، بہار، آسام، کیرالہ اور جھارکھنڈ سمیت کچھ ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں ہریانہ، ہماچل، جموں و کشمیر اور کرناٹک سمیت کچھ ریاستوں میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 94.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 87.62 روپے فی لیٹر ہے۔ممبئی میں پٹرول کی قیمت 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 92.15 روپے فی لیٹر ہے۔کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 103.94 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 90.76 روپے فی لیٹر ہے۔چنئی میں پٹرول کی قیمت 100.75 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 92.34 روپے فی لیٹر ہے۔نوئیڈا: پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.96 روپے فی لیٹر،گروگرام: پٹرول 94.90 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.05 روپے فی لیٹر،بنگلورو: پٹرول 99.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 85.93 روپے فی لیٹر،چنڈی گڑھ: پٹرول 94.24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 82.40 روپے فی لیٹر،حیدرآباد: پیٹرول 107.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.65 روپے فی لیٹر،جے پور: پٹرول 104.88 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.36 روپے فی لیٹر،پٹنہ: پٹرول 105.18 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.04 روپے فی لیٹر،لکھنو¿: پٹرول 94.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.76 روپے فی لیٹر،