Daily Aftab
10 مارچ ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(زیر تعمیر پروجیکٹوں کی تکمیل میں تاخیر کی بنیادی وجوہات)

by Online Desk
09 مئی 2024
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے آر اینڈ بی ذرایع کے حوالے سے بتایا کہ شہر سرینگر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے پانتھ چوک سے بمنہ بائی پاس تک جو تین فلائی اوور تعمیر ہورہے ہیں وہ اس سال کے آخیر تک مکمل ہونگے ۔ان رپورٹس میں کہا گیا کہ بمنہ بائی پاس پر جو فلائی اوور زیر تعمیر ہے وہ مکمل ہونے کے قریب ہے اور اس سال مئی کے آخر تک اس پر ٹریفک چالو کیا جاے گا۔یعنی اس وقت مئی کا مہینہ رواں ہے اور اس مہینے کے آخر تک اس پر کام مکمل ہوگا۔نوگام اور صنعت نگر میں زیر تعمیر دیگر دو فلائی اوورز جون اور دسمبر تک مکمل ہونگے اور جب ایسا ہوگا تو ان علاقوں میں ٹریفک میں سُدھار آے گا۔آر اینڈ بی ذرایع کے مطابق ان تینوں فلائی اوورز کے چالو ہونے سے بمنہ ،صنعت نگر اور نوگام کے مصروف چوراہوں پر ٹریفک کی بھیڑ پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے ۔ٹریفک کے حوالے سے یہ ایک حوصلہ افزا قدم قرار دیا جاسکتاہے کیونکہ اسوقت ہر روٹ پر ٹریفک جام ہوجاتا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جس تیز رفتاری سے زیر تعمیر پروجیکٹوں پر کام ہونا چاہئے ایسا نہیں ہورہا ہے کیونکہ بہت سے ایسے انتہائی نوعیت کے پروجیکٹ جن پر کام سالہاسال قبل شروع کیا گیا ہے لیکن ابھی تک وہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ پائے ہیں ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈل گیٹ کا چھوٹا ساپُل ابھی تک تعمیر نہیں کیا جاسکا ہے ۔جتنی رقم اس کی تعمیر کے لئے مختص رکھی گئی تھی غالباً اس سے زیادہ کی رقم اس پر اسی وجہ سے خرچ ہوئی ہوگی وجہ صرف یہ ہے کہ اس پر کام کی رفتار انتہائی سست رفتاری سے جاری ہے ۔عام لوگ ہی بہتر جانتے ہیں اس پل کی تعمیر مکمل نہ ہونے سے ان کو کس قدر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔سرکاری ملازمین ،طلبہ ،طالبات ،تاجر ،مزدور ،پرائیویٹ ملازمین وغیرہ کبھی بھی وقت پر کام پر نہیں پہنچ پاتے ہیں۔یہی حال نورباغ پل کا ہے جس کی تعمیر کا کام غالباً تیس برس قبل شروع کیا گیا ہے اور جو آج بھی مکمل نہیں ہوا ہے ۔افسر لوگ ڈیڈ لائینیں جاری تو کرتے ہیں لیکن ان پروجیکٹوں کو کبھی نہیں مکمل کر پاتے ہیں اور یہ ڈیڈ لائینیں دھری کی دھری رہ جاتی ہیں۔سڑکوں کا حال بے حال ہے ۔گلی کوچے تو خستہ ہیں ۔باہر کی ریاستوں میں دیکھا گیا ہے کہ سڑکوں یا گلی کوچوں یا رابطہ سڑکوں پر جو بھی کام ہوتاہے وہ دن کو نہیں کیا جارہا ہے اور وہ بھی اسوقت جب ان سڑکون پر لوگوں کا رش رہتاہے ان حالات مین کام کیسے مقررہ وقت کے اندر اندر پایہ تکمیل کو پہنچ پاسکتا ہے ۔ یہاںایسا کیوں کیا جاتا ہے یہ متعلقہ حکام ہی بہتر جانتے ہونگے ۔کیا سرکاری پیسہ اس طرح ضایع نہیں ہوجاتاہے ؟اس وقت مہاراجہ بازار میں سڑکوں پر ٹائیل بچھائے جارہے ہیں تو یہ بات مشاہدے میں آرہی ہے کہ کاریگروں کو کام کرنے میں کس قدر دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ایک تو لوگوں کا رش ،دوسرے ریڈے والوں کی بھیڑ بھاڑ اور پھر دکانداروں کی طرف سے سڑکوں پر مال رکھنے سے اس کام کے مقررہ وقت تک پایہ تکمیل کو پہنچانا نا ممکن لگ رہا ہے ۔اس لئے متعلقہ حکام کو اندھیروں میں تیز پھینکنے کے بجائے حقایق کا اعتراف کرنا چاہئے اگر سڑکوں کی تعمیر و تجدید کا کام رات کے دوران جاری رکھا جاتا تو پیسے کی بچت بھی ہوگی اور کام بھی اچھی طرح سے ہوپاتا۔لوگ روز ڈیڈ لائینوں کے بارے میں سُن سُن کر تنگ آگئے ہیں اسلئے کام اس طرح کرنا چاہئے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اندر اور مختص رقومات کے دائیرے میں ہی پایہ تکمیل کو پہنچ سکے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
 اڑی اور بالاکوٹ حملے مغربی محاذ پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا  معقولجواب تھے۔ وزیر خارجہ

ہند۔مالدیپ کے تعلقات باہمی مفادات، باہمی حساسیت پر مبنی ہیں۔ وزیر خارجہ

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(زیر تعمیر پروجیکٹوں کی تکمیل میں تاخیر کی بنیادی وجوہات)

09 مئی 2024
ماہ مبارک میں غیر کشمیری گداگروں کی فوج وادی وارد
ادارتی

(شہر و گام بچوں سے بھیک منگوانے کا رحجان بڑھنے لگا)

02 اپریل 2024
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d