Daily Aftab
26 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

کشمیرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 آگ کی وارداتیں رونما، 8 مکان، ہوٹل عمارت،شاپنگ کمپلیکس، گودام،چار دکانیں خاکستر

by Online Desk
21 جنوری 2024
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سری نگر/ وادی کشمیر میں خشک سالی کے باعث آگ کی بھیانک وارداتیں رونما ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 28آگ کی وارداتوں میں 8مکان، ہوٹل عمارت، شاپنگ کمپلیکس ، گودام ، چار دکانیں اور چار گاوخانے خاکسترہوئے ہیں۔فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ وادی کشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 28آگ کی وارداتوں میں آٹھ رہائشی مکان، ہوٹل عمارت، شاپنگ کمپلیکس ، گودام ، چار دکانیں اور چار گاوخانے خاکستر ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سرائے بل سری نگر میں درمیانی شب آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار جائے موقع پرپہنچے۔ان کے مطابق انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔اندرا نگر سری نگر میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ہوٹل گلفام سے آگ نمودار ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔حکام کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے آرونی موڑ کے نزدیک آگ کی ہولناک واردات میں بیکر ی دکان اور گودام پوری طرح سے خاکستر ہوا ہے۔بٹہ پورہ کھنہ بل اننت ناگ میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی اور مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا۔ ہر ناگ کھنہ بل اننت ناگ میں بھی آگ کی ایک واردات میں شاپنگ کمپلیکس کو نقصان پہنچا جبکہ منی گام گاندربل میں گاو خانہ اور قاضی پورہ چاڈورہ بڈگام میں ایک رہائشی مکان اور گاو خانہ نذر آتش ہوئے۔سری نگر کے لسجن علاقے میں شبانہ آگ کی واردات میں رہائشی شیڈ مکمل طورپر خاکستر ہوا ہے جبکہ اونتی پورہ کے پنز گام میں ایک الیکٹرانک شاپ بھی آگ کی واردات میں خاکستر ہوا ہے۔دریں اثنا وسطی کشمیر کے پکھر پورہ گاوں میں اتوار کی صبح آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکان اور گاوخانہ خاکستر ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح چرار شریف سے دس کلومیٹر کی دوری پر واقع گاوں پکھر پورہ میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل دو ڈھانچوں کو لپیٹ میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابوپایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دو رہائشی مکان اور ایک گاو خانہ خاکستر ہوا ہے۔فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ چار فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیائ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ہے۔بتادیں کہ دو روز قبل ہی پکھر پورہ گاوں میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوئے تھے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں وکشمیر میں سال 2023 کے ماہ جنوی سے ماہ نومبر تک آتشزدگی کے زائد از 22 سو واقعات پیش آئے جس دوران 1462 ڈھانچوں کا نقصان پہنچا جبکہ 9 جانیں بھی تلف ہوئیں اور اس دوران 36 جنگلوں میں بھی آگ لگ گئی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
سری نگر میں جی 20 اجلاس سے قبل بین الاقوامی سرحد پر سیکورٹی سخت کر دی گئی

یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیکورٹی بندوبست مزید چوکس،سری نگر جموں قومی شاہراہ سیل

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

نوگام سرینگر میں شبانہ آگ کی ہولناک واردات
تازہ ترین خبریں

کشمیرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 آگ کی وارداتیں رونما، 8 مکان، ہوٹل عمارت،شاپنگ کمپلیکس، گودام،چار دکانیں خاکستر

21 جنوری 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d