Daily Aftab
18 فروری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

شوپیاں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں انتہائی مطلوب 2 مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے :پولیس

by Online Desk
10 اکتوبر 2023
A A
SRINAGAR, DEC 13 (UNI):- Security forces at encounter site at Rangreth, outskirts of the Srinagar city where two unidentified militants got killed in the shootout on Monday. UNI PHOTO-114U

SRINAGAR, DEC 13 (UNI):- Security forces at encounter site at Rangreth, outskirts of the Srinagar city where two unidentified militants got killed in the shootout on Monday. UNI PHOTO-114U

0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سری نگر/جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے آلشی پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجو?ں کے درمیان تصادم آرائی میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو مقامی جنگجو مارے گئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ مہلوکین میں سے ایک کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں براہ راست ملوث تھا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے آلشی پورہ گاوں میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد 44آر آر ، 178بٹالین سی آر پی ایف اور شوپیاں پولیس نے درمیانی شب مشترکہ طورپر گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران فریقین کے درمیان دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری شروع ہوا۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کا سلسلہ رک جانے کے بعد تصادم کی جگہ دو ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کی گئیں جن کی بعد میں شناخت معرفت مقبول ولد محمد منگلو ساکن چھی گنڈ کیگام شوپیاں اور جاظم فاروق عرف ابرار ولد فاروق احمد وانی ساکن ہف شرمال کے بطور ہوئی۔پولیس ریکارڈ کے مطابق مہلوک دہشت گرد سیکورٹی فورس اور عام شہریوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش تھے۔جاظم فاروق عرف ابرار ایف آئی آر زیر نمبر 14/2023زیر دفعات 302,307آئی پی سی اور 7/25آرمز ایکٹ کے سلسلے میں پولیس کو انتہائی مطلو ب تھا۔انہوں نے بتایا کہ جاظم فاروق کشمیر پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں ملوث رہا ہے۔موصوف ترجمان کے مطابق معروف مقبول نامی دوسرا دہشت گرد سیکورٹی فورسزکو ایف آئی آر زیر نمبر 202/2023زیر دفعات 20,28اور ایف آئی آر زیر نمبر 250/2022کے سلسلے میں پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کشمیر ی پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں ملوث اور ایک دہشت گرد عاقب بٹ ساکن ملنگ پورہ پلوامہ کو امسال فروری میں تصادم آرائی کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ شوپیاں میں سیکورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران دو انتہائی مطلوب ملی ٹینٹوں کو مار گرایا ہے۔انہوں نے کہاکہ تصادم آرائی کے دوران سیکورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محاظ ہے لہذ لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔یو این آئی

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا

افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
جنوری 26  سے کچھ دن پہلے ہی وادی میں سیکورٹی فورسز ایجنسیوں کو متحرک کردیا گیا

صدر ہند کے دورے کے پیش نظر سری نگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات۔ کشمیر یونیورسٹی فوجی چھاونی میں تبدیل

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

سرینگر کے رنگریٹ علاقے میں مختصر شوٹ آوٹ ،دو عدم شناخت جنگجو جاں بحق
تازہ ترین خبریں

شوپیاں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں انتہائی مطلوب 2 مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے :پولیس

10 اکتوبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

بے روزگار نوجوان اور روزگار کی امیدیں

12 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d