مساجد اور آستانوں میں ذائرین کےلئے تمام تر سہولیات بہم رکھنے کی افسران کو ہدایت
سرینگر/
ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوریہ نے بدھ کے روز ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں انہوں نے آنے والی عید میلاد النبی کے حوالے سے منائی جانے والی تقریبات کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقعے پر ڈویژنل کمشنر نے میٹنگ میں بتایا کہ درگاہ شریف حضرتبل ، جناب صاحب صورہ، آثار شریف کلاش پورا ، اہم شریف باندی پورہ، کابہ مرگ اننت ناگ، پٹھ مکھہامہ بیرہ وہ بڈگام کے علاوہ دیگر زیارتوں اور عبادت گاہوں میں ذائرین کےلئے سہولیات بہم رکھنے کی افسران کو ہدایت دیں۔ انہوںنے افسران پر زور دیا کہ وہ تمام ضروری انتظامات اور عوام کی سہولیات کے انتظامات کریں خاص کر ذائرین جو عبادتگاہوں میں حاضری دینے کےلئے جاتے ہیںان کے لئے بہتر ٹرانسپورٹ کی سہولیت ، عبادتگاہوں اور ان کے آس پاس کے علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی ، بجلی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنانے کےلئے انتظامات وغیرہ کی ہدایت دیں ۔ انہوںنے خصوصی طور پر درگاہ حضرتبل کےلئے ٹرانسپورٹ کی خصوصی سروس بہم رکھنے آستان کے ارد گرد صحت و صفائی ، پینے کے صاف پانی کے ٹینکروں کی دستیابی ، گاڑیوں کےلئے پارکنگ کی سہولیت وغیرہ کےلئے قبل از وقت انتظامات کرنے کی ہدایت دیں ۔ میٹنگ میں موجودہ ڈپٹی کمشنروں اور مختلف محکمہ جات کے افسران نے اس حوالے سے اُٹھائے جارہے اقدامات سے موصوف کو جانکاری فراہم کی ۔ میٹنگ میں اننت ناگ، بانڈی پورہ، بڈگام ، اے ڈی سی سرینگر کے علاوہ ٹریفک پولیس ، پاور ، ٹرانسپورٹ ، ہیلتھ ، پی ایچ ای ، ایس ایم سی ، فوڈ اینڈ سپلائز اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے ۔














