سماج مےں منشیات کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ،اونتی پورہ پولیس نے دو منشیات فروش کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔ناکہ ڈیوٹی پر معمور پولیس چوکی راشی پورہ کی پولیس پارٹی نے دو منشیات فروشوں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ پنجگام اونتی پورہ میں مشکوک حالات میں حرکت کر رہے تھے ، جن کی شناخت مشتاق احمد ڈارولدعبدالغنی ڈار پنجگام،اور محمد سبحان ڈارولد غلام محمد ڈار ساکن پنزگام کے بطو رہوئی ہے ۔گرفتار کیے گئے افراد کے قبضے سے 40 کلو گرام بھنگ جوکہ پالتھےن تھیلوں میں بھری ہوئی تھی برآمدکرکے ضبط کی ہے۔تھانہ پولےس اونتی پورہ نے اس سلسلے مےں کےس زےر اےف آئی آر نمبر 175/2021 متعلقہ دفعا ت کے تحت درج کرکے مذےد تحقےقات شروع کردی۔