کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے جس کے چلتے کئی روز بعد مثبت معاملات میںکمی آتے ہوئے جموںکشمیر میںمحض 82معاملات ہی درج ہوئے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 82نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 330434تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 13جبکہ کشمیر میں 69نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ساتھ ہی 81مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کئی روز بعد مثبت معاملات میںکمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ حکام کے مطابق اگرچہ تیسرے روز بھی کوئی موت نہیںہوئی تاہم کیسوں میں اضافہ جاری ہے اور متاثرین میں بھی اضافہ جاری ہے ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 82نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 330434تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 13جبکہ کشمیر میں 69نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ساتھ ہی 81مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ شفایابی میںتیزی اور 6اضلاع میںکوئی نیا کیس سامنے نہ آنے کے بعد فعال معاملات میںکمی آئی ہے جموںکشمیر میں اس وقت فعال معاملات کی تعداد 11سوکے قریب ہے ۔