سرینگر09 اپریل:سماجی جرائم کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بارہمولہ میں پولیس نے ایک بوٹلیگر کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے غیر قانونی شراب برآمد کی۔
پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی ایک پولیس پارٹی نے کرالہار بارہمولہ میں قائم ناکہ پر ایک گاڑی کو روکا جس کا رجسٹریشن نمبر JK05H-6961 تھا جس کو محمد عباس ڈار ولد عبدلخاق ڈار ساکن فتح پورہ بارہمولہ چلا رہا تھا۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 17 بوتلیں ناجائز شراب برآمد ہوئی۔ اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔
اسی مناسبت سے پولیس سٹیشن بارہمولہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں سماج دشمن عناصر کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔












