وسطی ضلع بڈگام میں ائر پورٹ میں تعینات ایک اہلکار نے سروس رائفل سے گولیاں چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ سری نگر اولڈ ائر پورٹ میں تعینات 52سالہ ہیڈ کانسٹیبل ملکت سنگھ نے مبینہ طورپر سروس رائفل سے گولیاں چلا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود اہلکاروں نے گر چہ فوجی جوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرا ردیا۔ متوفی ضلع کپر تھلہ پنجاب کا ساکن تھا۔ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد فوجی اہلکار کی لاش حوالے کی گئی ۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کیا۔ وادی کشمیر میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طورپر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گر چہ مرکزی حکومت نے فوجیوں کے لئے یوگا تربیت کو بھی ضروری قرار دیا ہے تاہم سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی جانب سے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرنے کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔












