پولیس نے بدھ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کپوارہ میں ایک مکان سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے ایک علاقے میں بدھ کے روز ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد چھاپہ ڈالا گیا جس دوران ایک مکان سے 3پستول اور کئی گرنیڈ برآمد کرلئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مکان شمیم احمد شیخ ولد صدر الدین شیخ ساکن سید پورہ تاڑ کا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فوج کی 03/08GRاور پولیس نے مشترکہ طور پر چلائے جارہے تلاشی آپریشن کے دوران 3پستول ، 03پستول میگزین ، 22گولیوں کے راونڈ اور 3چینی ساخت کے گرنیڈ برآمد کرلئے ہیں ۔ پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔














