ADVERTISEMENT
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں آتشزدگی کے واقعہ میں ایک سرکاری اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ گیس سلنڈر کا اخراج بتایا جا رہا ہے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ گٹا پورہ بڈگام میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔فائر فائٹرز نے بروقت آگ پر قابو پالیا تاہم عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ADVERTISEMENT