سونہ مرگ گاندربل میں غیرشناخت شدہ نعش برآمد ہونے سے سنسنی
پونچھ میں 20سالہ نوجوان جوپیشے کے لحاظ سے مزدور تھا نہاتے وقت دریا میں غرق آب ہوکر لقمہ اجل ہوا ۔ادھروسطی ضلع گاندربل کے سونہ مرگ میںایک شخص کی نعش پرُاسرارطورپربرآمد ۔ اَپرسرنکوٹ کے علاقے میںاس وقت صف ماتم بچھ گئی جب مزدور امتیاز احمدولد محمدحنیف دریا پرنہارہاتھاکہ توازن بھرقرار نہ رکھنے کے دوران وہ دریامیں غرق آب ہوا ۔مزکورہ نوجوان کے غرق آ ب ہونے کی خبر علاقے میں جنگل کی آ گ کی طرح پھیل گئی اور مقامی لوگ جائے موقع پرپہنچ گئے امدادی کارروائی شروع کی اور مزکورہ نوجوا نوںبے ہوشی کی حالات میں دریا سے نکال دیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے نعش کواپنی تحویل میں لے کر قانونی ضابطے پورے کئے او رمیت آخری رسومات کے لئے ورثہ کے حوالے کردی ۔ادھر سونہ مرگ گاندربل کے علاقے میں نالہ سندھ کے دامن پر ایک غیرشناخت شدہ شخص کی نعش پائی گئی اور اس بارے میں مقامی لوگوں نے پولیس کوآگاہ کیاپولیس پارٹی جائے موقع پرپہنچ گئی اور نعش کواپنی تحویل میں لے کرقانونی ضابطے پورے کئے ۔پولیس نے لوگوں سے تلقین کی اگرانہیں مزکرہ شخص کے بارے میں کسی بھی طرح کی جانکاری ہو تو پولیس کو آگاہ کرے تاکہ ا سکی نعش اس کے لواحقین کے حوالے کی جاسکے ۔














