Daily Aftab
17 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

وہ عام عادتیں جو آپ کے دل کیلئے نقصان کا باعث ہیں

by Online Desk
03 نومبر 2021
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

دل
دل کی بیماریوں کی اہم وجوہات میں غیر صحت بخش خوراک، ورزش سے جی چرانا ،ذیا بطیس، ہائی بلڈ پریشر اور سگریٹ نوشی شامل ہیں اس کی علامات میں سینے میں شدید درد کی کیفیت ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ درد پورے جسم تک پھیلنے لگتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند سالوں کے دوران دل کی بیماریوں اور ہارٹ اٹیک سے ہونے والی اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جوانتہائی قابل تشویشناک بات ہے۔
امراض قلب دنیا بھر میں اموات کی چند بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں جس کے دوران دل کے پٹھوں، والو یا دھڑکن میں مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔
خون کی شریانوں میں مسائل جیسے ان کا اکڑنا، ناقص غذا، جسمانی سرگرمیوں سے دوری اور تمباکو نوشی کو امراض قلب کی عام وجوہات سمجھا جاتا ہے جبکہ ہائی بلڈ پریشر، انفیکشن وغیرہ بھی یہ خطرہ بڑھاتے ہیں۔ مگر ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو کہ چند بظاہر بے ضرر عادات بھی دل کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہیں۔
زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا
کیا آپ ورزش کرتے ہیں؟ زبردست! مگر اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو یہ ضرور مسئلے کا باعث ہے۔ درحقیقت آپ کو پورا دن جسمانی طور پر متحرک رہ کر گزارنا چاہیے، چاہے کچھ وقت کی چہل قدمی ہی کیوں نہ ہو۔
اگر آپ ایسی ملازمت کرتے ہیں جس میں زیادہ وقت ڈیسک پر کام کرتے ہوئے گزرتا ہے تو ہر گھنٹے بعدمعمولی چہل قدمی خون کی گردش کو بڑھاتی ہے، چاہے آپ کمرے سے باہر نکل کر واپیس ہی کیوں نہ آئے یہ فائدہ ہوتا ہے۔
اپنی عمر کو کم سمجھنا
اپنے دل کو صحت مند رکھنے کے لیے درمیانی عمر کا انتظار مت کریں، ورزش، صحت بخش غذا، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کے نمبروں پر نظر رکھیں۔
غذا کا خیال نہ رکھنا
اگر سبزیاں کھانا مشکل لگتا ہے تو بہتر ہے کہ زیتون کے تیل، گریوں، پھل، اناج، مچھلی، انڈے وغیرہ کااستعمال دل کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ ان میں صحت کے لیے مفید چکنائی، فائبر اور غذائی اجزائ ہیں اور ان کا ذائقہ بھی بہترین ہوتا ہے۔
اپنی صحت پر نظر نہ رکھنا
کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ آپ کا کولیسٹرول لیول کیا ہے؟ بلڈ پریشر کیا ہے؟ کوئی اندازہ نہیں تو یہ خطرناک ہے۔یہ ایسے خاموش قاتل ہیں جو ہوسکتا ہے کہ جان لیوا حد تک زیادہ ہوں مگر آپ کو علم ہی نہ ہو، تو اپنا تحفظ کریں۔ 20سال کی عمر کے بعد سے ان دونوں کے ہر سال یا 2 سال بعد ٹیسٹ یقینی بنائیں۔
کمر کی پیمائش نہ کرنا
توند کی چربی دل کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہوتی ہے تو کمر کی پیمائش ہر چند ماہ کرنا عادت بنالیں۔ اگر خواتین کی کمر کا حجم 35 انچ جبکہ مردوں کا 40 انچ سے زیادہ ہو تو یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔اس کے لیے چربی گھلانے کے لیے کام کریں، درحقیقت جسمانی وزن میں معمولی کمی بھی دل کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔
مزاج پر توجہ نہ دینا
جب آپ مایوسی محسوس کررہے ہوں تو ایسے کام کرنا مشکل ہوتا ہے جو آپ کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں جیسے ورزش۔ اگر چند ہفتوں سے زیادہ یہ کیفیت طاری رہے تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں جن کے مشورے سے تھراپی، ورزش اور ادویات (اگر ضرورت ہو تو) سے ذہنی صحت بہتر ہوسکتی ہے جس سے اپنا خیال رکھنے کے لیے توانائی بڑھتی ہے۔
ارگرد لوگوں کے سگریٹ کا دھواں نظرانداز کرنا
ویسے تو تمباکو نوشی بھی دل اور خون کی شریانوں کو نقصان پہنچاتی ہے، مگر ان کے ارگرد موجود افراد کو بھی اس کا دھواں نقصان پہنچا سکتا ہے۔
نیند کے دورانیے کا خیال نہ رکھنا
ایک تحقیق کے دوران لوگوں کو 88 گھنٹے تک سونے نہیں دیا گیا جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر اوپر گیا جو کہ کوئی زیادہ حیران کن امر نہیں تھا مگر جب ان افراد کو ہر رات صرف 4 گھنٹے تک سونے کی اجازت دی گئی تو دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ گئی جبکہ ایسے پروٹین کا ذخیرہ جسم میں ہونے لگا جو امراض قلب کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ

آیوشمان بھارت، پوشن ابھیان بیماری میں کمی، انسانی سرمایہ کی تعمیر۔ وزیراعظم مودی

حکومت صحت سہولیات کو نچلی سطح تک بہتر بنانے کے لیے پرعزم

اسی بارے میں

 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ

03 اکتوبر 2025
وزیر اعظم مودی آج راجوری کے نوشہرہ سیکٹر واردا ہونگے
تازہ ترین خبریں

آیوشمان بھارت، پوشن ابھیان بیماری میں کمی، انسانی سرمایہ کی تعمیر۔ وزیراعظم مودی

24 ستمبر 2025
حکومت صحت سہولیات کو نچلی سطح تک بہتر بنانے کے لیے پرعزم
تازہ ترین خبریں

حکومت صحت سہولیات کو نچلی سطح تک بہتر بنانے کے لیے پرعزم

14 ستمبر 2025
بندر پاکس کی ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔ سی ایم او بارہمولہ
تازہ ترین خبریں

بارہمولہ میں چکن پوکس کے معاملے ، لوگوں میں خوف و ہراس

14 ستمبر 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
تازہ ترین خبریں

کشتواڑ میں ہولناک بادل پھٹنے کا سانحہ

14 اگست 2025
لمبی، صحت مند زندگی کا راز:نئی عالمی تحقیق
صحت

لمبی، صحت مند زندگی کا راز:نئی عالمی تحقیق

12 اگست 2025
دنیا بھرمیں کورونا متاثرین کی تعداد 42.18 کروڑ سے تجاوز
بین اقوامی

کووڈ 19مرض کو غلط طریقے سے سنبھالنےکا معاملہ!

08 جولائی 2025
وزیر اعظم مودی آج راجوری کے نوشہرہ سیکٹر واردا ہونگے
تازہ ترین خبریں

صحت مند دنیا کا مستقبل شمولیت، مربوط وژن اور تعاون پر منحصر ہے۔ وزیراعظم  مودی

20 مئی 2025
بھارت میں ماں اور بچے کی شرح اموات میں مسلسل کمی کا رجحان
تازہ ترین خبریں

بھارت میں ماں اور بچے کی شرح اموات میں مسلسل کمی کا رجحان

10 مئی 2025
Next Post
ڈاکٹر اَصغر سامون نے گورنمنٹ پولی تکنیک کالج بانڈی پورہ اور ڈبلیو ایس ایس آیتم اللہ کا اِفتتاح کیا

ڈاکٹر اَصغر سامون نے گورنمنٹ پولی تکنیک کالج بانڈی پورہ اور ڈبلیو ایس ایس آیتم اللہ کا اِفتتاح کیا

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

وہ عام عادتیں جو آپ کے دل کیلئے نقصان کا باعث ہیں
صحت

وہ عام عادتیں جو آپ کے دل کیلئے نقصان کا باعث ہیں

03 نومبر 2021
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
آزادی کا امرت مہوتسو ملک کے عوام کے نام وقف
تازہ ترین خبریں

صدر  مرمو نےپریزیڈنٹکے اسٹینڈرڈ اینڈ کلر اور انڈین نیوی کریسٹ کے نئے ڈیزائن کو منظوری دی

05 دسمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d