بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ منداکنی 30 جولائی کو 59 سال کی ہوگئی ہیں۔ منداکنی ہمیشہ سے دقیانوسی تصورات کو توڑنے اور 80 کی دہائی کے آخر میں پردے پر گلیمر بکھیرنے کے لئے جانی جاتی رہی ہیں۔ اداکارہ کو فلموں میں بیباکی کے ساتھ کام کرنے میں کبھی شرم نہیں آئی۔
منداکنی نے فلم ’رام تیری گنگا میلی‘ میں اپنی گلیمرس اداوں سے پردے پر تہلہ مچا دیا تھا۔ حالانکہ کئی یادگار فلمیں دینے کے بعد اداکارہ لائم لائٹ سے غائب ہوگئیں اور بھلا دی گئیں۔منداکنی نے فلم ’رام تیری گنگا میلی‘ میں اپنی گلیمرس اداوں سے پردے پر تہلہ مچا دیا تھا۔ حالانکہ کئی یادگار فلمیں دینے کے بعد اداکارہ لائم لائٹ سے غائب ہوگئیں اور بھلا دی گئیں۔ ہرکوئی انہیں منداکنی کے نام سے جانتا ہے، لیکن منداکنی کا اصلی نام یاسمین جوسف ہے۔ وہ میرٹھ کی رہنے والی ہیں۔ہرکوئی انہیں منداکنی کے نام سے جانتا ہے، لیکن منداکنی کا اصلی نام یاسمین جوسف ہے۔ وہ میرٹھ کی رہنے والی ہیں۔
فلم ‘رام تیری گنگا میلی‘ سے ڈیبیو کرنے سے پہلے منداکنی کو کم از کم تین فلم پروڈیوسروں نے کام دینے سے منع کردیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق، منداکنی کے تعلقات گینگسٹر داود ابراہیم سے رہے ہیں۔ مانا جاتا ہے کہ وہ ان کی معشوقہ تھیں۔ ایسی خبریں ہیں کہ داود ابراہیم نے رشی کپور پر منداکنی کو فلموں میں لینے کے لئے دباو ڈالا تھا۔
منداکنی کی کمار گورو کے ساتھ کام نہ کرنے سے متعلق کافی بحث ہوئی تھی۔ ظاہر ہے کہ ‘لو اسٹوری‘ سے اسٹار بننے کے بعد کمار گورو، نیو کمر منداکنی کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تھے۔
منداکنی نے راج کپور کی ‘رام تیری گنگا میلی‘ میں جھرنے کے نیچے سین کیا تھا۔ حالانکہ سینسر بورڈ کے دباو کے باوجود، راج کپور فلم کو پاس کرانے میں کامیاب رہے تھے۔