کرناہ /پیر زادہ سعید/ پولیس کی جانب سے شروع کئے گئے والی بال لیگ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سنیچر کو ڈگری کالج کنڈی کے احاطے میں کھیلا گیا ۔دھنی والی بال ٹیم نے ٹیٹوال کو اس میچ میں شکست دی ۔کرناہ سب ڈویژن میں نوجوانوں کو نشہ اور دیگر سماجی برائیوں سے دور رکھنے کےلئے پولیس اور فوج کی جانب سے کھیل کود کی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں، اور لگاتار علاقے میں کرکٹ ، والیbبال ، فٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹ کرائے جا رہے ہیں ۔حال ہی میں کرناہ پولیس نے سپورٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ڈگری کالج کنڈی میں ایک والی بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں علاقے کی قریب 16ٹیموں نے شرکت کی ۔اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے کےلئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد وہاں پہنچی، لگاتار 3 دن تک ہونے والے میچوں میں ٹیموں نے زبردست کھیل کا مظاہراہ کیا ۔سنیچر دن کے تین بچے ٹیٹوال اور دھنی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا جس کو دھنی نے2 /3 سے اپنے نام کر لیا ۔پولیس نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعمات بھی تقسیم کئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی ۔تقریب کے دوران صدارت کے فرائض اے ایس پی کپواڑہ پردیب سنگھ نے انجام دئے جبکہ فوج کے ٹوآئی سی مکھل پٹھانیہ اور سابق ایس ایس پی سید شبیر گیلانی مہمان ذی وقار کی حیثیت سے وہاں موجود تھے ۔تقریب میں پنچایتی اراکین ، سیول سوسائٹی ، سپورٹ ایسوسی ایشن کرناہ ، بیوپار منڈل کے زعماﺅں کے علاوہ علاقے کی محزز شخصیات نے شرکت کی ۔یہ ٹورنامنٹ ایس ایچ اور کرناہ مدثر احمد کی سربراہی میں انجام دئیے گئے تھے۔ اس دوران ٹورنامنٹ کو منعقد کرنے والے ممبران کو اعزاز سے نوازہ گیا ۔اس موقعہ پر وہاں موجود مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل کود جہاں نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتی ہے وہاں کھیل کود اور غیر نصابی سرگرمیوں سے نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتیں بھی پیدا ہوتی ہیں۔ سپورٹس کے مقابلوں کے انعقاد سے صحت مندانہ ماحول کے قیام میں مدد ملتی ہے اور نوجوان نسل نشہ اور دیگر معاشرتی برائیوں سے دور رہتی ہے۔مقررین نے کرناہ میں ایسے پروگراموں کے مزید انعقاد کی حامی بھرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نوجوان نسل کو نشہ سے دور رکھنے میں مدد گار ثابت ہوں گے ۔مقامی لوگوں نے پولیس کی ان کوششوں کو سرہاتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے ٹورنامنٹ یہاں منعقد کرائے جائیں گے ۔ ریفری کے فرائض اشفاق