کرینہ کپور خان کا عجیب و غریب بیان، بولیں مجھے دوسرے کے بچوں کو دیکھ کر خوشی نہیں ہوتی،
دراصل کرینہ کپور خان نے زوم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں جانتی ہوں کہ میں نے تیمور کی تصاویر دیکھی ہیں میں انہیں دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ مجھے لوگوں کے بارے میں یہ چیز عجیب لگتی ہے ۔
کرینہ کپور خان آئے روز سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ کرینہ اور سیف علی خان کے بچے تیمور علی خان اور جہانگیر ولی خان بھی اپنے والدین سے کم سرخیوں میں رہتے ہیں۔ پاپرازی بھی تیمور کو کیمرے میں قید کرنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ اپنی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، اسی دوران کرینہ کپور نے کچھ ایسا کہہ دیا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا یوزرس انہیں ٹرول کر رہے ہیں۔
دراصل کرینہ کپور خان نے زوم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں جانتی ہوں کہ میں نے تیمور کی تصاویر دیکھی ہیں میں انہیں دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ مجھے لوگوں کے بارے میں یہ چیز عجیب لگتی ہے، کیونکہ میں دوسرے لوگوں کے بچے نہیں دیکھتی اور اس سے مجھے خوشی نہیں ہوتی۔ میں جیسی ہوں ویسی ہی ہوں۔