پروڈیوسر کی جانب سے دھوکے پر دو گھر اور گاڑی بیچنی پڑی۔ اداکارہ روبینہ
بالی وڈ اداکار و ماڈل روبینہ دلیک نے انکشاف کیا ہے کہ نامور بھارتی پروڈیوسر نے 2011 میں لاکھوں روپے کا دھوکا دیا۔روبینہ نے 2008 میں ڈرامہ سیریل ‘چھوٹی بہو’ سے کیرئیر کا آغاز کیا اور شہرت حاصل کی۔اس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ وہ رئیلٹی شو ‘بگ باس’ کے 14 ویں سیزن میں بھی شریک رہیں اور فاتح قرار پائیں۔اداکارہ نے حال ہی میں بھارتی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کیرئیر میں آنے والی مشکلات سے پردہ اٹھایا ہے۔بگ باس کی فاتح روبینہ نے ‘خطروں کے کھلاڑی’ میں شرکت سے کیوں انکار کیا؟انہوں نے بتایا کہ 2011 میں کیرئیر کے آغاز پر ہی پروڈیوسر نے دھوکا دیا اور معاوضہ دینے کے بجائے شوٹنگ میں تاخیر اور دوسری وجوہات کو بہانا بنا کر 16 لاکھ روپے وصول کرلیے۔انہوں نے کہ 2011 میں 9 ماہ تک پیسوں کیلئے ماری ماری پھرتی رہی اور پروڈکشن ٹیم نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر 16 لاکھ بھارتی روپے واجبات کا بل تھما دیا۔ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ بخار کے باعث شوٹنگ میں تاخیر سے پہنچنے پر بھی رقم کاٹ دی گئی تھی اور وہ رقم تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے بنتی تھی، وہ سب میں نے اپنی جیب سے ادا کی۔اداکارہ نے بتایا کہ واجبات کی ادائیگی کیلئے اپنے دو گھر اور گاڑی بیچنا پڑی پھراس کے بعد کبھی بھی گھر نہیں خریدا اور کرائے پر رہنے کا فیصلہ کیا۔