ممبئی: ہندی فلم انڈسٹری میں دیو آنند ایک ایسے خوبصورت اداکار تھے، جن کے لئے لڑکیاں جان دے دیا کرتی تھیں۔ دیو ا?نند کی ایک جھلک پانے کے لئے لڑکیاں بے قرار رہا کرتی تھیں۔ دیوانگی کا عالم یہ تھا کہ دیو ا?نند جس راہ سے گزرتے تھے، دیکھنے والوں کی لائن لگ جاتی تھی۔ 26 ستمبر 1923 کو پنجاب کے شنکر گڑھ (اب پاکستان میں ہے) میں پیدا ہوئے دیو ا?نند کے لئے کہا جاتا ہے کہ انہیں کالے کپڑے پہن کر گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ بلیک کورٹ میں وہ اتنے جاذب لگتے تھے کہ لڑکیاں چھت سے کود جایا کرتی تھیں۔ ایسے سدا بہار اداکار کے یوم پیدائش پرن سے جڑے کچھ قصے بتاتے ہیں۔دیو ا?نند کے والدین نے اپنے بیٹے کا نام دھرم دیو پشوری مل آنند رکھا تھا۔ بعد میں فلمی دنیا میں انہیں دیو ا?نند کے نام سے جانا گیا۔ تقریباً 6 دہائی تک ہندی فلم انڈسٹری کا حصہ رہے دیو ا?نند فلموں میں ا?نے سے پہلے ممبئی کے ایک اکاونٹنسی فرم میں نوکری کیا کرتے تھے۔ یہ نوکری راس نہیں ا?ئی تو دوسری جگہ بھی نوکری کی، لیکن جلد ہی فلمی دنیا کی راہ پکڑ لی۔جس دیو آنند پر لاکھوں لڑکیان مر مٹنے کے لئے تیار تھیں، وہ ثریا سے محبت کرتے تھے۔ 1948 میں دیو ا?نند اور ثریا کی پہلی ملاقات فلم ’ودیا‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ ثریا کی خوبصورتی اور سادگی سے ا?نند دیو اس قدر متاثر ہوئے کہ انہیں دل دے بیٹھے۔ ثریا بھی خوبصورت اداکار سے دل لگا بیٹھیں۔ میڈیا کی خبروں کی مانیں تو دیو ا?نند نے ایک بار خود بتایا تھا کہ ’ایک فلم کے گانے کی شوٹنگ جھیل میں ہو رہی تھی۔ ہم ایک کشتی میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک پھسل کر ثریا پانی میں جاگریں۔ میں نے پانی میں کود کر انہیں ڈوبنے سے بچا لیا۔ ہاں میں ثریا سے پیار کرتا تھا، ہم سب جانتے ہیں کہ پہلا پیار کسی کی زندگی میں کیا اہمت رکھتی ہے‘۔














