مرکزی وزیر پشو پتی کار نے پٹن کے دورہ کے دوران کہا ہے کہ مرکزی سرکار کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے عزم پر برابر ہے اور اسکے کےلئے کئی سکیمیں بھی رائج کی جاچکی ہیں۔ اس موقعے پر وزیر موصوف نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے شعبوں میں جدید اور سائنسی طریقوں کو اپنائیں اور مزید کہا کہ اس طرح سے پیداوار کے ساتھ ساتھ پیداواری صلاحیت بڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت ہے اور باغبانی کی مصنوعات کے ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے تاکہ بہتر اور بہتر منافع حاصل ہو۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مرکزی حکومت کے عوامی آو¿ٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری پشوپتی کمار پارس نے آج ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میوہ کے کاشتکاروں کے ساتھ بات چیت کے علاوہ کئی دیگر سماجی و اقتصادی ترقیاتی سرگرمیاںمیں بھی حصہ لیا اپنے دورے کے آغاز میں وزیر نے باغبانی اور دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا افتتاح کیا۔ ان سٹالوں کے علاوہ اسپانسرڈ سکیموں اور پروگراموں کو پیش کرنے کے علاوہ مختلف پھلوں کی اقسام دکھائی گئیں جو کہ علاقے میں مقامی طور پر اگائی جاتی ہیں۔وزیر نے پٹن علاقے کے کچھ ترقی پسند کاشتکاروں سے بھی بات چیت کی