یفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج ضلع گاندربل کا تفصیلی دورہ کیااور وہاں جاری ترقیاتی سرگرمیوں ، 75ویں یوم آزادی کے سلسلے میں اِنتظامات ، پی ڈی ڈی کی موسم سرما کی تیاریوں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران مشیر موصوف نے گورنمنٹ ڈگری کالج کنگن میں ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ممبران اور کئی عوامی وَفود سے ملاقات کی جنہوں نے مشیر موصوف کو اَپنے مطالبات اور مسائل گوش گزار کئے۔مشیر موصوف کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل ، ناظم دیہی ترقی محکمہ ، ناظم پھولبانی اور دیگر اَفسران بھی تھے۔اُنہوں نے ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا او رمتعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ترقی کاموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔مشیر موصوف نے کووِڈ کیئر سینئر وُوسن۔ بی ، کھیل میدان بومی محلہ چناروُوسن ، ریسونگ سٹیشن کنگن اور دیگر ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا ۔ اُنہوں نے لائین محکموں کو قریبی تال میل اور یکجہتی سے کام کرنے پر زور دیا اور متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ اَپنے تمام علاقوں میں جاری کاموں کا معائینہ کرنے کے لئے تمام پی آر آئی ممبران کو شامل کریں۔اے سی ڈی گاندربل نے مشیر موصوف کو بومی ووسن میں کھیل میدان پر جاری ترقیاتی کا م کامعائینہ کرتے ہوئے جانکاری دی کہ کھیل میدان 16کنال اراضی پر تعمیر کیا جارہا ہے اور منریگا کے تحت پہلے دو مرحلوں میں 2.99 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ یوتھ سروس اور سپورٹس کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد کھیل میدانوں کوکو ترقی دی جائے۔