میڈیکل کونسلنگ کمیٹی (MCC) نے نیٹ پی جی(NEET PG) کونسلنگ 2022 کی تاریخیں MCC کی سرکاری ویب سائٹ mcc.mic.in پر جاری کی ہیں۔ جن امیدواروں نے NEET پوسٹ گریجویٹ 2022 کے امتحان میں کوالیفائی کیا ہے وہ کونسلنگ کی تاریخوں کو چیک کرنے کے لیے میڈیکل کونسلنگ کمیٹی کی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔ بتا دیں کہ منگل کو ہی سپریم کورٹ نے NEET PG 2022 کی کونسلنگ کو ملتوی کرنے کی عرضی کو خارج کر دیا تھا۔نیشنل بورڈ آف میڈیکل ایگزامینیشن (NBEMS) کے ذریعہ نیٹ پی جی 2022 کا نتیجہ جاری ہونے کے بعد، امیدوار نیٹ پی جی کونسلنگ کی تاریخوں کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ امیدواروں کے انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہو چکی ہیں۔نیٹ پی جی 2022 کے لیے کونسلنگ کا عمل میڈیکل کونسلنگ کمیٹی (MCC) کرے گا۔ ایم سی سی نے نیٹ پی جی ایم ایس اور ایم ڈی ایس 50 فیصد آل انڈیا کوٹہ اور 100فیصد ڈیمڈ/سینٹرل یونیورسٹی کوٹہ کے لیے آن لائن کونسلنگ/ الاٹمنٹ کے عمل کا عارضی شیڈول جاری کیا ہے۔نیٹ پی جی 2022 امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدوار کونسلنگ کے لئے مختلف ا?پشن منتخب کرسکتے ہیں۔