سرینگر/وادی کشمیر میں جاری گرمی کی شدید لہر کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے وادی کشمیر میں گرمائی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8جولائی سے 10دنوں تک تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں تدریسی کام کام معطل رہے گا۔ وادی کشمیر میں گرمی کی شدت کے بیچ سرکار نے کشمیر صوبہ میں ہائر سیکنڈری تک سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔ ایک سرکاری حکمنامے میں بتایا گیا ہے کہ وادی کشمیر میں ہائر سیکنڈر سطح کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کےلئے 8جولائی سے 10دنوں کےلئے گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔ آلوک کمار، پرنسپل سکریٹری برائے گورنمنٹ، اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ کشمیر کے تمام اضلاع میں چلائے جارہے گورنمنٹ رجسٹرڈ پرائیویٹ سکول اور سرکاری سکولوں میں اس مدت کے دوران تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی ۔ادھر ذرائع نے بتایا کہ چار جولائی سے سات جولائی تک موسم میں تبدیلی آنے کا امکان ہے اس لئے 8جولائی سے دس دنوں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے ۔