Daily Aftab
6 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(وادی کے بیشتر تاریخی اور ثقافتی ورثے خستہ حالی کے شکار)

by Online Desk
24 جولائی 2022
A A
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

لیفٹننٹ گورنر نے گزشتہ دنوں ایک تقریب پر تقریر کرتے ہوے کہا کہ ہمیں اپنے ثقافتی میراث اور عظیم تہذیب اور تاریخی سماجی اقدار کو برقرار رکھنا چاہئے ۔ایل جی کے یہ ریمارکس کافی اہمیت کے حامل قرار دئے جاسکتے ہیں کیونکہ کسی بھی قوم کی شناخت اس کے تاریخی ورثے سے جڑی ہے ۔ہمارے ہا ں محکمہ آثار قدیمہ تو موجود ہے لیکن یہ سمجھنا مشکل ہے کہ اس محکمے کا کیا کام ہے ؟وادی میں بیشتر قدیم اور تاریخی مقامات خستہ حالت میں پڑے ہوئے ہیں جن کی تعمیر و تجدید یا انہیں تحفظ فراہم کرنا یا ان کو اگلی نسلوں تک پہنچانے کے لئے محفوظ رکھنے کے لئے غالباً کوئی پالیسی ہی نہیں ہے ۔منوج سنہا صاحب کا یہ کہنا درست ہے کہ تحفظ کی کوششوں کو ہماری عظیم تہذیبی اور ثقافتی میراث کی جمالیاتی ،تاریخی اور سماجی اقدار کو برقرار رکھنا چاہئے لیکن اس پر یہاں کوئی عمل نہیں ہورہا ہے ۔اہم تاریخی مقامات کو ہر دور حکومت میں نظر انداز کردیا گیا ۔وادی میں مشہور و معروف قلعہ ہاری پربت ہے جس کے ایک طرف شاریکا دیوی کا مندر ہے دوسری جانب زیارت مخدوم صاحب ؒ اور تیسری جانب چھٹی پادشاہی گردوارہ ہے تاریخی لحاظ سے اس قدر مشہور و معروف قلعے کے ارد گرد جو تاریخی فصیل ہے امتداد زمانہ کے ہاتھوں وہ متعدد مقامات پر ڈھہ چکی ہے ۔کئی جگہوں پر وقت وقت کی حکومتوں نے اس کی تھوڑی سی مرمت کی ہے اور اس کو بچانے کی کوشش کی لیکن یہ سب کاروائی محض براے نام تھی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ تاریخی فصیل اب نیست و نابود ہونے والی ہے ۔اسی طرح بہت سے قدیم مندر مسجدیں اور زیارت گاہوں کا حال بھی بے حال ہے ۔پریہاس پورہ پٹن میں جو قدیم کھنڈرات ہیں وہ اپنی کہانی آپ سناتے ہیں ۔اسی طرح دوسرے ایسے کئی مقامات ہین جن کی بحالی یا دیکھ ریکھ کے لئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا جارہا ہے ۔ناراں ناگ کنگن میں جو مندر ہے وہ بھی خستہ ہوچکا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مندر مرکزی آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا کے دائیرہ اختیار مین آتا ہے لیکن اب تک اس محکمے کی اس مند ر کی جانب توجہ نہیں گئی ہے جس کی بنا پر یہ مند ر خستہ ہوچکا ہے ۔ہمارے ہاں کشمیر کی پہچان چنار تھا لیکن اس پر بھی اب اس طرح آرے چلائے جارہے ہیں جس کا کوئی جواز نہیں ۔کبھی سڑکوں کی کشادگی کے نام پر وادی کی شان چنار درختوں کو زمین بوس کیا جارہا ہے جبکہ پارکوں یا عمارتوں کی تعمیر کے نام پر ان کا وجود صفحہ ہستی سے مٹایا جارہا ہے اگر دیکھا جاے تو اس وقت گنے چنے چنار ہی وادی میں موجود ہونگے ۔لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ محکمہ ثقافت کو ماہرین کی مدد سے تحفظ کو اپنانے کی ہدایت دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ میں شفافیت کو یقینی بنایا جانا چاہئے اور منصوبوں کی سائیٹ پر موثر نگرانی کی جانی چاہئے ۔منوج سنہا نے کہا کہ زیارت گاہوں ،تاریخی ثقافتی اور مذہبی اہمیت کے حامل مقامات کی شناخت کی جانی چاہئے اور کام قدر پر مبنی طریقہ کار اور تحفظ کے لئے مربوط نقطہ نظر پر عمل کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے شروع کریں جو ہر کمیونٹی اور ہر فرقے کی نمایندگی کی عکاسی کرتے ہوں ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
نیرچ چوپڑا نے امریکہ میں عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میںجیت حاصل کی

نیرچ چوپڑا نے امریکہ میں عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میںجیت حاصل کی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی کے بیشتر تاریخی اور ثقافتی ورثے خستہ حالی کے شکار)

24 جولائی 2022
نئی دہلی سے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث02 نائجیرین جعلساز گرفتار
ادارتی

(آن لائین فراڈ کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کے واقعات)

24 جنوری 2024
مہاراشٹر میں اومیکرون متاثرہ مریض کی حالت مستحکم
تازہ ترین خبریں

ملک میںاومیکرون کے 213 معاملے

22 دسمبر 2021
چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے پی ایم مودی کو ان کی تیسری میعاد پر مبارکباد دی
تازہ ترین خبریں

چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے پی ایم مودی کو ان کی تیسری میعاد پر مبارکباد دی

12 جون 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d