Daily Aftab
25 اکتوبر ,2025
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(انسانی بستیوں پر جانوروں کے حملوں کی روک تھام)

by Online Desk
02 اپریل 2025
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اسمبلی کے رواں اجلاس میں سرکارنے جنگلی جانوروں کی طرف سے انسانی بستیوں میں گھس کر حملوں کی تفصیلات کا اعلان کیا ۔سرکار کی طرف سے بتایا گیا کہ سال 2024-25کے دوران جنگلی جانوروں کے حملوں میں سولہ افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 180افراد زخمی ہوگئے ۔ایوان میں بتایا گیا کہ اس طر ح کے واقعات یعنی جنگلی جانوروں کے بستیوں میں گھسنے اور انسانوں پر حملوں کے واقعات کی روک تھام کے لئے سرکاری سطح پر کوششیں جاری ہیں ۔اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے انچارج وزیر نے کہا کہ جو سولہ افراد لقمہ اجل بن گئے ان میں سے گیارہ اموات اور زخمیوں میں سے ایک سو بیس افراد کے لئے معاوضہ فراہم کیا گیا ۔اس مدت کے دوران 6252جانوروں کو بچا کر محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ۔جنگلی جانوروں کی طرف سے انسانی بستیوں میں گھس کر انسانوں پر حملوں کے واقعات کی روک تھام کا ابھی تک کوئی موثر انتظام نہیں کیا جاسکا ہے کیونکہ اگر ایسا کیا گیا ہوتا تو روز کسی نہ کسی انسانی بستی یعنی گاﺅں میں تیندووں کی گھس پیٹھ کے واقعات رونما نہیں ہوتے ۔گذشتہ دنوں پلوامہ کے ایک گاﺅں میں اس وقت کہرام مچ گیا جب لوگوں نے تیندوے کو ایک میوہ باغ میں گھومتے ہوئے دیکھا اگرچہ اسی وقت متعلقہ محکمے کے ذمہ داروں کو مطلع کیا گیا لیکن تیندوا تب تک دور جاچکا تھا ۔البتہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔گزشتہ کئی برسوں سے یہ بات بری طرح محسوس کی جاتی رہی کہ جنگلی جانور اب اکثر و بیشتر بستیوں میں گھس کر بچوں کو اٹھالیتے ہیں یا لوگوں پر عقب سے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کرکے چھوڑ دیتے ہیں ۔بار بار اس طرح کے واقعات کے بارے میں سرکا ر کو اطلاعات دی جاتی رہیں لیکن ابھی تک کوئی ایسا موثر انتظام نہیں کیا گیا جس سے یہ محسوس ہوتا کہ واقعی حکومت نے لوگوں کے جان و مال کو بچانے کے لئے کوئی خاطر خواہ بندوبست کیا ہے ۔ایوان اسمبلی میں اس حوالے سے بار بار بتایا گیا حکومت انتہائی سنجیدگی سے اقدامات اٹھارہی ہے ۔اس سے قبل ان ہی کالموں میں لکھا جاچکا ہے کہ صرف حکومت کے اقدامات سے اس طرح کے واقعات پر قابو نہیں پایاجاسکتا ہے بلکہ لوگوں کو بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہئے ۔لوگوں پر سب سے بڑی اور اہم ذمہ داری یہ ہے کہ وہ جنگلوں میں سر سبز درختوں کو دن دھاڑے کاٹنے کا عمل ترک کریں ۔کیونکہ یہ جانوروں کی قدرتی پناہ گاہ ہے اور وہ ان ہی درختوں سے اپنی غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں ۔جب درخت ہی نہیں رہے تو جنگلی جانورمجبوراًبستیوں کا رخ کرتے ہیں ۔جہاں پر وہ جانوروں اور انسانوں کو اپنا نوالہ بناتے ہیں ۔اب تک درجنوں بار جنگلی درندوں نے گاﺅ خانوں میں گھس کر بھیڑ بکریوں کو بھی اپنا نوالہ بنایا جس سے ان کے مالکان کو لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑا ۔اسلئے اب حکومت کو عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔تاکہ جنگلی جانورانسانی بستیوں کا رخ نہ کرسکیں۔جو گاﺅں جنگلوں کے قریب ہیں وہ اس بارے میں جاندار رول ادا کرسکتے ہیں ۔وہ سرکار کو روزان گاڑیوں کے بارے میں اطلاع فراہم کرسکتے ہیں جو سرسبز درخت ان میں لوڈ کرکے سمگل کرتے ہیں لیکن لگتا ہے کہ ان گاﺅں والوں نے اس بارے میں اپناکوئی رول ادا نہیں کیا ہے ۔اسلئے اب نوجوانوں کو اٹھ کھڑا ہوکر ان جنگل سمگلروں کے خلاف صف آرا ہونا چاہئے جو دن دھاڑے سرسبز درختوں کا صفایا کرکے وادی کے سرمائے کو لوٹ رہے ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
موٹر سائیکل اور آئیل ٹینکر کے درمیان ٹکر

نویوگ ٹنل کے قریب شبانہ سڑک حادثہ

اہم خبریں

چیف سکریٹری نے جموں و کشمیر بھر میں ہنر مندی کی ترقی کے جامع ایکشن پلان کا جائزہ لیا

ابتر موسمی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار رہیں ، وزیر اعلیٰ کی ضلعی اور محکمہ جات کے افسران کو ہدایت

وزیر اعظم مودی 62,000 کروڑ روپے مالیات کے مختلف نوجوانوں پر مرکوز اقدامات کی نقاب کشائی کریں گے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(انسانی بستیوں پر جانوروں کے حملوں کی روک تھام)
ادارتی

(انسانی بستیوں پر جانوروں کے حملوں کی روک تھام)

02 اپریل 2025
چیف سکریٹری نے جموں و کشمیر بھر میں ہنر مندی کی ترقی کے جامع ایکشن پلان کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

چیف سکریٹری نے جموں و کشمیر بھر میں ہنر مندی کی ترقی کے جامع ایکشن پلان کا جائزہ لیا

03 اکتوبر 2025
ادارتی

(کیا چھ لاکھ لوگ منشیات کی لت میں مبتلا ہیں؟)

14 نومبر 2021
(انسانی بستیوں پر جانوروں کے حملوں کی روک تھام)
ادارتی

(انسانی بستیوں پر جانوروں کے حملوں کی روک تھام)

02 اپریل 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d