Daily Aftab
10 مارچ ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(وزیر اعظم بذات خود زیڈ مورہ ٹنل کا افتتاح کررہے ہیں)

by Online Desk
12 جنوری 2025
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

آج وزیر اعظم وادی کے دورے پر سونہ مرگ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ 6.4کلو میٹر لمبی زیڈ مورہ ٹنل کا افتتاح کرینگے ۔وزیر اعظم یہاں آنے اور اس ٹنل کا افتتاح کرنے کے لئے کافی پُر جوش دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ اس بات کا انہوں نے از خود اعتراف کیا ہے کہ وہ سونہ مرگ میں زیڈ مورہ ٹنل کا افتتاح کرنے کے لئے بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس ٹنل کی وجہ سے شعبہ سیاحت اور مقامی معشیت کو بھی فروغ مل پائے گا۔وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’آپ نے اس ٹنل سے شعبہ سیاحت اور مقامی معیشت کو پہنچنے والے فایدے کی اچھی نشاندہی کی ہے ۔‘وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اس علاقے یعنی سونہ مرگ اور زیڈ مورہ ٹنل کے گرد ونواح کی فضائی تصاویر اور ویڈیوز کو بہت پسند کیا ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم آج بذات خود موقعے پر پہنچ کر اس ٹنل کا افتتاح کرینگے ۔اس موقعے پر اس پورے علاقے کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے اور تین دنوں تک اس روٹ پر عام ٹریفک بند کردیا گیا ۔سرینگر اور لداخ کے درمیاں سال بھر شاہراہ کھلی رکھنے کے لئے تعمیر کی گئی 6.4کلو میٹر لمبی سونہ مرگ ٹنل کا کام چھ برس میں مکمل ہواہے ۔اس کی تعمیر کا کام سال 2018میں شروع کیا گیا تھا جو چھ برسوں کے بعد مکمل ہوا ہے ۔وزیر اعظم اور دوسرے معزز مہمانوں کی حفاظت کے لئے فقیدالمثال انتظامات کئے گئے ہیں اور ڈرون کے ذریعے فضائی نگرانی کی جارہی ہے ۔پورے علاقے میں ایس او جی کمانڈوز کا جال بچھایا گیا ہے جو چپے چپے پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔سی سی ٹی وی کے ذریعے بھی نگرانی کی جارہی ہے ۔فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے چوکس ہے ۔تقریباًساڑھے چھ کلو میٹر لمبی زیڈ مور ہ ٹنل ایک اہم بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹ ہے جو سونہ مرگ کے خوبصورت پہاڑی سٹیشن کو ہر موسم میں رابطہ فراہم کرنے کے لئے ڈیزائین کیا گیا ہے ۔سرکاری ذرایع کے مطابق زیڈ مورہ ٹنل گگن گیر اور سونہ مرگ کے درمیان 6.4کلومیٹر لمبی دو لین والی ٹنل برفانی تودوں سے متاثر ہونے والی گگن گئیر سونہ مرگ سڑک کو بائی پاس کرے گی ۔اس سرنگ کا نام Zکی شکل والی سڑک کے نام پر رکھا گیا ہے ۔یہ سفر کو پندرہ منٹ کم کرے گی۔مقامی لوگوں نے سردیوں میں رابطے بڑھانے کے لئے راستے کی اہمیت پر زور دیتے ہوے حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے اس کی تعمیر کے بعد سونہ مرگ لداخ سڑک اب سال بھر کھلی رہے گی ۔سرکاری ذرایع کا کہنا ہے کہ چونکہ لداخ ایک سرحدی علاقہ ہے اسلئے دفاعی اعتبار سے اس سرنگ کی تعمیر اور کھلنے کے بعد عام سامان جو ہوائی راستے سے لے جایا جاتاتھا اس سڑک کے ذریعے منزل مقصود تک پہنچایا جاسکتاہے اور اس پر خرچہ بھی بہت کم آے گا۔مقامی لوگ اس سرنگ کی تعمیر اور اب تکمیل سے کافی خوش ہیں ۔سرکاری ذرایع کا کہناہے کہ سرنگ ملحقہ زوجیلا ٹنل کے ساتھ بال تل ،کرگل ،اور لداخ جیسے علاقوں کو موسم سے متعلق رابطے فراہم کرنے کے لئے حکمت عملی کے لحاظ سے بہت اہم ہے ۔بنیادی ڈھانچہ نہ صرف فوجی رسد میں اضافہ کرے گا بلکہ سیاحت اور اقتصادی سرگرمیوں کو بھی فروغ مل سکتاہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
 بھارت نے دنیا کا سب سے طاقتور ہائیڈروجن ٹرین انجن تیار کیا

 بھارت نے دنیا کا سب سے طاقتور ہائیڈروجن ٹرین انجن تیار کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(وزیر اعظم بذات خود زیڈ مورہ ٹنل کا افتتاح کررہے ہیں)
ادارتی

(وزیر اعظم بذات خود زیڈ مورہ ٹنل کا افتتاح کررہے ہیں)

12 جنوری 2025
ماہ مبارک میں غیر کشمیری گداگروں کی فوج وادی وارد
ادارتی

(شہر و گام بچوں سے بھیک منگوانے کا رحجان بڑھنے لگا)

02 اپریل 2024
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d