Daily Aftab
30 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(چینی وائیرس کاقہرلوگ پریشان)

by Online Desk
05 جنوری 2025
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

چین میں ایک نئے وائیرس کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور اطلاعات کے مطابق روز اس وائیرس میں مبتلا افراد میں اچھی خاصی تعداد فوت ہوجاتی ہے یعنی یہ بھی کووڈ 19کا دوسرا روپ مانا جارہا ہے ۔کیونکہ جو لوگ اس وائیرس میں مبتلا ہوجاتے ہیں وہ بھی کووڈ کی طرح پہلے موسمی بیماری یعنی انفلوائزا کا شکار ہوتے ہیں ۔سانسوں میں تکلیف اور سینے میں جلن ،یہ اس کی نشانیاں ہیں اسے HMPVکہا جاتا ہے جس نے اب تک کئی سو افراد کی جانیں لی ہیں ۔اس دوران ڈبلیو ایچ او یعنی ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر صورت میں احتیاط برتیں تاکہ یہ بیماری پھیلنے نہ پائے اور جتنی پھیل چکی ہے اس سے آگے نہ جانے پائے ۔دریں اثنا بھارت میں وزارت صحت نے اس بات کا پورا یقین دلایا ہے کہ ابھی تک اس وائیرس میں مبتلا کسی بھی شخص کی بھارت میں موجودگی کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔پھر بھی ماہرین طب کی طرف سے لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ وہ ہر صورت میں احتیاط برتیں اور ماسک کا استعمال مسلسل کرتے رہیں ۔جسمانی صفائی کی طرف بھی دھیان دیا جاے ۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس وائیرس کے سردیوں میں پھیلنے کے زیادہ امکانات سے انکار نہیں کیا جاسکتاہے اس لئے لوگوں کو چاہئے یعنی ہر عمر کے لوگوں پر یہ لازم ہے کہ وہ فوری طور پر احتیاطی تدابیر استعمال کریں تاکہ کسی بھی وائیرس سے بچا جاسکے ۔چونکہ وادی اس وقت سرد ترین موسمی صورتحال سے دوچار ہے اسلئے چھاتی اور سانس کی بیماریوں کے پھیلنے کے امکانات برابر موجود ہیں ۔امراض سینہ کے معروف معالج ڈاکٹر نوید نذیر شاہ کا کہنا ہے کہ چین میں جس وائیرس نے تہلکہ مچادیا ہے اس سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ بقول ان کے ایچ ایم پی وی ایک پرانا وائیرس ہے اور اس کی شروعات سانس کی تکلیف سے ہوتی ہے ۔ڈاکٹر موصوف کا کہنا ہے یہ زیادہ تر عام زکام کی طرح ہے اس سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ عام احتیاطی تدابیر استعمال کریں ۔جو سانس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں ۔اس کا مطلب ہے کہ اگر کسی کو کھانسی اور زکام ہے تو وہ اس کے رابطے میں آنے والے افراد سے دور رہنے کی کوشش کریں۔تاکہ صحت مند افراد میں اس طرح کا انفیکشن اثر نہ کرسکے ۔اس کے لئے کوئی خاص علاج نہیں ہے ۔کوئی بھی شخص جو نزلہ زکام اور سانس کی نالی کے انفیکشن میں مبتلا ہو تو اسے خود کو الگ کرنا چاہئے غرض دوا نہیں البتہ احتیاط اور پرہیز سے ہی اس وقت لگنے والی بیماریوں یعنی موسمی بیماریوں سے بچا جاسکتاہے ۔چین میں پانچ برسوں کے بعد کووڈ جیسا انفیکشن پھیلنے کے نتیجے میں وہاں کہرام مچ گیا ہے ۔نئے وائیر س میں مبتلا افراد میں نزلہ زکام جیسی علامات ظاہر ہوجاتی ہیں ۔اس کے علاوہ سانس لینے میں بھی تکلیف ہوتی ہے ۔وہاں تقریباً دوسو افراد اس بیماری میں مبتلا ہوکر چل بسے ہیں ۔اسلئے چونکہ یہاں اس وقت سرما کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں حالات کا تقاضہ یہی ہے کہ لوگ بھر پور انداز میںاحتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ہر طرح کی موسمی بیماریوں سے بچا جاسکے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
پوری وادی میں برفباری اور بارشوں سے معمولات زندگی متاثر

وادی میں تازہ برف باری سے معمولات زندگی ٹھپ، ہوائی اور زمینی ٹرانسپورٹ متاثر

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

چیف سیکرٹری نے مالی سال 2021-22 کیلئے مختلف سی ایس ایس کے تحت
ادارتی

(چینی وائیرس کاقہرلوگ پریشان)

05 جنوری 2025
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(جنگلوں کا صفایا اور ماحول کی کثافت)

01 دسمبر 2021
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d