Daily Aftab
30 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

وادی میں تازہ برف باری سے معمولات زندگی ٹھپ، ہوائی اور زمینی ٹرانسپورٹ متاثر

by Online Desk
05 جنوری 2025
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

شمالی کشمیر اور جنوبی کشمیر میں بھاری برف باری، سیاحتی مقامات پر سیلانیوں کا غیر معمولی رش
سرینگر // محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں تازہ برف باری کی وجہ سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ یو پی آئی کے مطابق اتوار بعد دوپہر وادی کشمیرکے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں برف باری شروع ہوئی جس وجہ سے فضائی اور زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہوا ہے۔ شمالی کشمیر سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ بارہ مولہ ، سوپور ، کپواڑہ ، ٹنگڈار ، کیرن ،اوڑی، ٹنگمرگ اور گلمرگ میں بھاری برف باری ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ برف باری کی وجہ سے ان علاقوں میں سفید چادر بچھ گئی ہے۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں، کولگام ، اننت ناگ اور پلوامہ میں بھی اتوار کی سہ پہر سے برف باری شروع ہوئی جو یہ رپورٹ فائل کرنے تک جاری تھی۔ برف باری کی وجہ سے جنوبی اور شمالی کشمیرکے دور افتادہ علاقے کٹ کر رہ گئے ہیں۔ سری نگر میں اتوار بعد دوپہر سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ تازہ برف باری کی وجہ سے وادی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آنے والے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ چھ جنوری کی صبح تک پہاڑی اور درمیانی علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ برف باری کی شدت 5 جنوری کی رات دیر گئے یا 6 جنوری کی صبح تک جاری رہ سکتے ہے جبکہ 6 جنوری کی دوپہر کے بعد موسم کی بہتری متوقع ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس دوران جموں کے میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد 7 سے 10 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ 11 سے 12 جنوری کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ 4 جنوری کی شام سے 5 جنوری کی رات دیر گئے تک کشمیر اور چناب وادی کے پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں 5 جنوری کو زمینی و فضائی ٹرانسپورٹ میں خلل واقع ہوسکتی ہے۔ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اہم گذر گاہوں اور پہاڑی علاقوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے یش نظر ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
اکھنور میں یاتریوں سے کھچا کھچ بھری بس گہری کھائی میں جاگری

کشتواڑ میں سڑک کا دلدوز حادثہ گاڑی گہری کھائی میں جاگری

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

پوری وادی میں برفباری اور بارشوں سے معمولات زندگی متاثر
جموں و کشمیر

وادی میں تازہ برف باری سے معمولات زندگی ٹھپ، ہوائی اور زمینی ٹرانسپورٹ متاثر

05 جنوری 2025
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(جنگلوں کا صفایا اور ماحول کی کثافت)

01 دسمبر 2021
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d