Daily Aftab
26 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(سردیوں میں بیماریوں سے بچاﺅ کیلئے احتیاط لازمی)

by Online Desk
09 دسمبر 2024
A A
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

شدت کی سردی میں لوگوں کو صحت سے جڑے بے شمار مسایل و مشکلات درپیش ہوتے ہیں ۔ڈاکٹری مشورے کے علاوہ خود کو کسی بھی متوقع صورتحال سے بچانے کے لئے زبردست احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔خاص طور پر ماہرین طب کا کہنا ہے کہ بچوں اور عمر رسیدہ لوگوں کو شدت کی سردی میں ہر صورت میں اس حد تک احتیاط برتنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کو کوئی بھی ایسی بیماری جکڑ نہ لے جو ان کی جان کی دشمن بن سکتی ہے ۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ خاص طور پر شوگر اور بلڈ پریشر سے متاثرہ لوگوں کو شدت کی سردیوں میں زبردست احتیاط سے کام لینا چاہئے ۔کیونکہ مختلف ہسپتالوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال سے یہ انکشاف ہوتاہے کہ شوگر اور بلڈ پریشر مریضوں کو اس طرح کی سردیوں میں تھوڑی سی بھی بے احتیاطی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے ۔ادھر جن مریضوں کو شوگر اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہونے کی بنا پر ہسپتالوں میں داخل کیا جاتا ہے وہاں ان میں سے بہت سے مریض دم توڑ بیٹھتے ہیں ۔ایک مقامی روزنامہ نے اس خبر کے حوالے سے لکھا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے شوگر ،ہائی بلڈ پریشر اور گردوں کے امراض میں مبتلا افراد میں سٹروک آنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں جن افراد کو سٹروک آتے ہیں ان میں سے پچیس فی صدہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ بیٹھتے ہیں۔جبکہ ہسپتال پہنچنے پر اٹھارہ فی صد مریضوں کی موت چکی ہوتی ہے ۔ماہرین طب کے مطابق موسم سرما میں کم درجہ حرارت کی وجہ سے زیادہ افراد سٹروک کے شکارہوتے ہیں ۔اور اس کی بڑی وجہ نظام مدافعت کی کمزوری ہوتی ہے ۔مدافعتی نظام عمر رسیدہ افراد اور بچوں کے علاوہ ہائی بلڈ پریشر ،شوگر اور گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کو سٹروک ہونے کا زیادہ خطرہ رہتاہے کیونکہ ان سب کا مدافعتی نظام کمزور ہوتاہے ۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ شوگر اور دوسری حساس قسم کی بیماریوں میں مبتلا افراد جن میں چھاتی کے مریض بھی شامل ہیں کو زبردست احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ جب دماغ تک خون کی فراہمی میں کسی بھی قسم کا خلل پڑتاہے اس سے سٹروک ہوتا ہے ۔چنانچہ دیکھا گیا ہے کہ شوگر ،ہائی بلڈ پریشر اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو سٹروک کا زیادہ خطرہ رہتاہے ۔اسلئے ان کو اپنے ہاتھوں اور پاﺅں کو ہر حال میں گرم رکھنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کے علاوہ عام لوگوں کو بھی جو کسی بھی قسم کی کمزور ی محسوس کرتے ہونگے کو شدت کی سردی میں صبح اور شام کے وقت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہئے ۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ سردی سے جسم کے بعض حصے سکڑ جاتے ہیں ۔خون کا دباﺅ کم ہوجاتا ہے اور انسان کو مختلف بیماریاں جکڑ لیتی ہیں اسلئے علاج سے بہتر پرہیز ہے یعنی سردیوں سے ہر صورت میں بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔تاکہ سڑوک وغیرہ سے بچا جاسکے ۔اس کے ساتھ ماہرین طب نے لوگوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی بیماری میں مبتلا ہونے کی صورت میں از خود کوئی بھی دوائی لینے سے گریز کریں اور فوری طور نزدیکی طبی مرکز میں موجود ڈاکٹروں سے رابط قایم کریںتاکہ وہ مناسب ادویات تجویز کرسکیں جس سے مریضوں کو شفایاب ہونے میں مدد مل سکے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
سکریٹری خارجہ وکرم مصری نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی ہم منصبسے ملاقات کی

سکریٹری خارجہ وکرم مصری نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی ہم منصبسے ملاقات کی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ
ادارتی

(سردیوں میں بیماریوں سے بچاﺅ کیلئے احتیاط لازمی)

09 دسمبر 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی
ادارتی

واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی

13 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d