Daily Aftab
26 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(شہر و گام ڈرگس مافیا کی سرگرمیاں)

by Online Desk
05 دسمبر 2024
A A
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

گذشتہ کچھ عرصہ سے ایسی خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں جن میں منشیات کا دھندا کرنے والوں کے خلاف پولیس کسی نہ کسی طرح کی ایسی کاروائی کرتی ہے جس سے وہ قانون کے شکنجے میں آسکیں۔اب کی بار پولیس نے ایک ایسا زبردست قدم اٹھانا شروع کیا ہے جس کی ہر مکتب فکر کی طرف سے نہ صرف سراہنا کی جارہی ہے بلکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس طرح کی کاروائیوں کو جاری رہنے دیا جانا چاہئے تاکہ نوجوان نسل کا مستقبل تاریک بنانے والوں کو رہنے کے لئے ٹھکانہ بھی نہ رہے ۔اخبارات اور سوشل میڈیا میں پولیس کی اس کارکردگی کی خوب چرچہ ہے ۔کل ہی بٹہ مالومیں ایک منشیات فروش کی تین کروڑ کی جائیداد قرق کرلی گئی ہے جبکہ اس سے قبل اسی طرح کی جائیدادیں مختلف علاقوں میں ضبط کرلی گئیں ۔پولیس کا یہ ایک ایسا قدم ہے کہ دوسرے ایسے عناصر جو اسی طرح کے دھندے میں مصروف ہونگے عبرت حاصل کرسکیں لیکن لگتاہے کہ وہ اس کے برعکس آرام سے اپنا یہ حرام کا دھندا چلا کر نوجوانوں کے مستقل کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔یہ بات سچائی پر مبنی ہے کہ پولیس منشیات کا دھندا کرنے والوں کے خلاف جس طرح کاروائی کرتی ہے وہ نہ صرف قابل سراہنا ہے بلکہ اس سے بڑی حد تک وادی اور خاص طور پر شہر میں ڈرگس فروخت کرنے والوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ۔لیکن پھر بھی وہ اپنی قبیح حرکتوں سے باز نہیں آرہے ہیں ۔سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ اس سارے ڈرگ مافیا کے پیچھے کون لوگ ہیں جن تک ابھی پولیس یا قانون نافذ کرنے والے ادارے نہیں پہنچے ہیں ۔اگر ایک بار وہ قانون کی زد میں آینگے تو ڈرگس کی خرید و فروخت میں قابل ذکر حد تک کمی آسکتی ہے ۔تعجب اس بات کا ہے کہ روز اس طرح کی خبروں سے اخبارات بھرے رہتے ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ پولیس نے اتنے اتنے منشیات فروشوں کو پکڑ لیا یا ان کی جائیدادیں قرق کرلیں لیکن اس کے باوجود یہ دھندا جاری و ساری ہے اور اس میں عوامی حلقوں کے مطابق کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔کون ہیں وہ لوگ جو اس سارے مافیا کو انگلیوں پر نچاتے ہیں اور خود قانون کی زد میں آنے سے بچ جاتے ہیں ۔پولیس اگر ان ہی لوگوں پر ہاتھ ڈالے گی تو ڈرگس کے استعمال میں بہت حد تک کمی آسکتی ہے ۔جو نوجوان ڈرگس کا استعمال کرتے ہیں ان کی حالت کیا سے کیا ہوگئی ہے اس کا دکھ درد صرف ان کے اپنے محسوس کرسکتے ہیں ۔ڈرگس سے سب سے پہلے دماغ معمول کا کام کرنا چھوڑ دیتاہے اور اس کے مسلسل استعمال سے جسم کے باقی اعضا ءکام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور وہ سب صرف ڈرگس کے محتاج رہتے ہیں ۔یہ قوم کے نوجوان ہیں جن کو یہ ڈرگ سمگلر بے کار کرکے چھوڑ دیتے ہیں انہیں اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ ان نوجوانوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ان کو صرف اپنے پیسے سے مطلب ہے ۔اس لئے لوگوں کو بھی چاہئے کہ ڈرگ سمگلروں کے بارے میں پولیس کو آگاہ کریں تاکہ ان کو پکڑ کر انہیں قرار واقعی سزا دی جاسکے ۔یہ ایک نسل کے دشمن ہوتے ہیں جن کی وجہ سے قوم اپنے قابل فخر بیٹوں سے محروم ہوتی جارہی ہے ۔اطلاعا ت کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں ساڑھے دس کروڑ سے زیادہ کی جائیداد ضبط کرلی گئی ۔ایک ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور چھ سو سے زیادہ مقدمات عدالتوں میں پیش کئے گئے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
(جعلی راشن کارڈ اور ڈبل راشن کی فراہمی کا معاملہ)

(جعلی راشن کارڈ اور ڈبل راشن کی فراہمی کا معاملہ)

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

سگریٹ کا دھواں بچوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے
ادارتی

(شہر و گام ڈرگس مافیا کی سرگرمیاں)

05 دسمبر 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
جموں وکشمیر کے ہر گاﺅں کوجلد از جلد او ڈی ایف +بنایا جائے۔ چیف سکریٹری
تازہ ترین خبریں

 سوچھ بھارت مشن کے تحت گاؤں کو ماڈل زمرہ قرار دینے سے پہلے  کوالٹی چیک کو یقینی بنایا جائے۔  چیف سکریٹری

11 اگست 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d