Daily Aftab
26 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(جعلی راشن کارڈ اور ڈبل راشن کی فراہمی کا معاملہ)

by Online Desk
06 دسمبر 2024
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

کابینہ کے وزیر ستیش شرما نے گذشتہ دنوں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایسے دو اہم مسلوں کو چھیڑا جو نہایت ہی اہمیت کے حامل قرار دئے جاسکتے ہیں ۔ستیش شرما نے میڈیا نمایندوں کی طرف سے پوچھے گئے مختلف سوالوں کے جواب میں کہا کہ ڈبل راشن فراہم کرنے سے پہلے راشن کارڈوں کا سروے کیا جاے گا اور قصور واروں کے خلاف کاروائی کی جاے گی جبکہ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے محکمہ ہیلتھ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دس برسوں سے ہیلتھ سیکٹر کو کافی نقصان پہنچا ہے اور اب اسے چست درست کرنے کی ضرورت ہے تاکہ غریب اور بے سہارا لوگوں کو معقول اور مناسب طبی امداد وقت پر فراہم کی جاسکے ۔وزیر موصوف نے کہا کہ ڈبل راشن کی فراہمی سے قبل راشن کارڈوں کا دوبارہ سروے ہوگا اور جن آفیسروں اور اہلکاروں نے جعلی راشن کارڈ بنائے ہونگے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جاے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈبل راشن فراہم کرنے کے لئے سسٹم میں سدھار لایا جارہا ہے ۔انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے بارے میں کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بیس ہزار نیم طبی عملے اور پانچ ہزار ڈاکٹروں کی کمی ہے جسے اب تک پورا نہیں کیا گیا۔چنانچہ اس سے مریضوں کو کتنا کچھ نقصان ہوا ہوگا اس اندازہ ہر کوئی بخوبی لگا سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں اس وقت بھی ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی کمی سب سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے ۔جس کا براہ راست اثر مریضوں پر پڑتا ہے ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے گذشتہ دس برسوں کے دوران ہیلتھ سیکٹر کا کافی نقصان ہوا ہے جس کا براہ راست اثر مریضوں پر پڑا ہے ۔جہاں تک وزیر موصوف کا تعلق ہے ان کا یہ کہنا کہ جعلی راشن کارڈ وں کا سراغ لگایا جاے گا ایک درست قدم ہوگا کیونکہ جو لوگ جعلی راشن کارڈوں کا استعمال کرکے سرکاری چاول لیتے ہیں وہ بے ایمانی کے مرتکب ہورہے ہیں اور وہ کڑی سزا کے مستحق ہیں اسلئے ایسے لوگوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ان کے ساتھ انصاف کے مترادف ہوگا ۔اس کے ساتھ ہی ان افسروں اور اہلکاروں کے خلاف بھی محکمانہ طور پر کاروائی کی جانی چاہئے جنہوں نے بعض لوگوں کو جعلی راشن کارڈ بنانے میں مدد و اعانت کی ہے ۔صحت کے معاملے میں کسی سمجھوتے کی گنجایش نہیں ہوتی ہے ۔اسلئے حکومت کو چاہئے کہ ہیلتھ سیکٹر میں جتنی بھی خامیاں یا کمی بیشی ہو اسے دور کیا جانا چاہئے ۔وزیر موصوف نے بذات خود اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ہسپتالوں میں بیس ہزار نیم طبی عملے اور پانچ ہزار ڈاکٹروں کی کمی ہے ۔اسلئے مزید وقت ضایع کئے بغیر ان عہدوں کو پُر کیا جانا چاہئے تاکہ مریضوں کی اچھی طرح سے نہ صرف دیکھ بھال کی جاسکے بلکہ اس سے ان کو معقول اور مناسب طبی امداد فراہم کی جاسکے ۔ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی بھر پور موجودگی اسلئے ضروری ہے کیونکہ یہاں کا غریب طبقہ پرائیویٹ کلنکوں پر جاکر اور ڈاکٹروں کی بھاری فیس ادا کرکے ان سے علاج کروانے کا متحمل نہیں ہوسکتاہے ۔اس کے ساتھ ہی تشخیصی لیبارٹریوں میں جو مختلف ٹیسٹ کئے جاتے ہیں ان کے لئے بھی یکساں فیس مقرر کرنے کی ضرورت ہے ۔لوگوں کو امید ہے کہ موجودہ دور میں ان تمام خامیوں کو دور کیا جاے گا جو مختلف محکموں میں پائی جارہی ہیں اور جن کی وجہ سے لوگ پریشانیوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
ہندوستان اور ملائیشیا نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دیا۔ مودی

شمال مشرق خطہ  میں ہندوستان کی ترقی کو آگے بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔ مودی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(جعلی راشن کارڈ اور ڈبل راشن کی فراہمی کا معاملہ)
ادارتی

(جعلی راشن کارڈ اور ڈبل راشن کی فراہمی کا معاملہ)

06 دسمبر 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی
ادارتی

واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی

13 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d