Daily Aftab
10 مارچ ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(سکوٹر اور سکوٹیوں کی ضبطی ،کیا مسلئے کا حل یہی ہے ؟)

by Online Desk
17 نومبر 2024
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے علاوہ دوسرے وزار ،سیاسی ،سماجی اور دینی رہنماوں نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں ٹینگہ پورہ بائی پاس کے المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوے روڈ سیفٹی کے بارے میں اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ حادثات کی روک تھام کے لئے جتنا کچھ بھی ہوسکے کیا جانا چاہئے ۔کیونکہ یہ انسانی جانوں سے جڑا ہوا مسلہ ہے اسلئے اس کی طرف ترجیحی بنیادوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ایس ایس پی صاحب نے کہا کہ اس وقت پانچ لاکھ سے زیادہ گاڑیاں سڑکوں پر چلتی ہیں اور اتنی گاڑیوں کو کنٹرول تو نہیں کیا جاسکتاہے اسلئے گاڑیاں چلانے والوں کو بھی اس بات کا احساس کرنا چاہئے کہ وہ کسی بھی صورت میں تیز رفتاری کا مظاہرہ نہ کریں ۔ایک شہری نے اس بارے میں تجویز پیش کی ہے ۔اس شہری کا کہنا ہے کہ اکثر نوجوان جن میں زیادہ تر طالب علم شامل ہیں ڈرگس کا استعمال کرتے ہیں جس کا اعتراف ہر ایک کو ہے ۔اسی کے اثر تلے نوجوان ہرقسم کی گاڑیوں پر کچھ اس تیز رفتاری سے چلتے ہیں کہ دیکھ کر ہی کلیجہ منہ کو آتا ہے ۔گاڑیوں کے بیچ میں سے موٹر سائیکل ،سکوٹر اور سکوٹیوں کو چلا کر یہ نوجوان اپنی زندگیوں سے کھلواڑ کرتے ہیں ۔خاص طور پر یہ نوجوان بلیوارڈ ،فور شور روڈ ،حول شاہراہ ،بائی پاس وغیرہ پر کچھ اس تیز رفتاری سے گاڑیاں اور سکوٹر چلاتے ہیں کہ کسی بھی وقت حادثات رونما ہوسکتے ہیں ۔ایسے نوجوانوں کے خلاف سخت کاروائی تو بنتی ہی ہے اسلئے ٹریفک پولیس کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہونے پائے ۔اس سے قبل ان ہی کالموں میں یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ جو بھی دو پہہہ والی گاڑی وادی میں داخل ہوجاے یعنی جو بھی کمپنی وادی میں فروخت کرنے کے لئے سکوٹی اور موٹر سائیکل یہاں بھیج دے تو اس کی سپیڈ لِمٹ ہونی چاہئے یعنی چالیس سے اوپر یہ نہیں چلنے چاہئے ۔اگر ایسا ہوتا تو نوجوان سکوٹیاں اور موٹر سائیکل چلانے سے احتراز کرینگے اور جو کوئی چلائے گا بھی تو وہ چالیس سے اوپر سپیڈ بڑھا نہیں سکتاہے ۔لیکن افسوس ایسا بھی نہیں کیا جاسکتاہے ۔یہ بھی سچ ہے اور جیسا کہ ایس ایس پی صاحب نے کہا کہ محکمہ ٹریفک کس طرح ہر جگہ پر موجود رہ کر ٹریفک کنٹرول کرسکتاہے ۔بہر حال یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے جو خصوصی توجہ کا مستحق ہے ۔ڈرگس اور ڈرائیونگ آج کل عام ہورہی ہے ۔ڈھنگ سے ڈرائیونگ کرنے والوں کی کمی نہیں لیکن آج کل ہر کوئی اس بات کی شکایت کرتا ہے کہ ایسے نوجوانوں کے خلاف کوئی کاروائی کیوں نہیں کی جاتی ہے ۔جو دن دھاڑے کچھ اس طرح ڈرائیونگ کرتے ہیں کہ کسی بھی جگہ حادثات رونما ہوسکتے ہیں ۔جو جہاں چاہئے سڑک کے بیچوں بیچ گاڑی کھڑی کرکے شاپنگ کرنے نکل پڑتا ہے ۔کوئی یہ نہیں سوچتا ہے کہ اس کی طرف سے اس طرح کی پارکنگ کرنے سے ٹریفک کا کس طرح ستیاناس کیا جارہاہے ۔رانگ پارکنگ کی وجہ سے بھی حادثات بڑھنے لگے ہیں ۔گاڑیاں چلاتے چلاتے بھی بہت سے لوگ موبایل پر گیمز وغیرہ کھیلتے ہیں یا کسی کے ساتھ گھنٹوں باتیں کرتے رہتے ہیں ۔غرض ایسے درجنوں معاملات ہیں جن پر قابو پانے سے ٹریفک حادثات کی روک تھام کی جاسکتی ہے ۔اب پولیس اور ٹریفک عملے نے سکوٹیاں ضبط کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔اگرچہ اس کا ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے خیر مقدم کیا ہے لیکن لوگ چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رکھا جانا چاہئے اور اسے کسی بھی صورت میں ترک نہیں کیا جانا چاہئے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(سکوٹر اور سکوٹیوں کی ضبطی ،کیا مسلئے کا حل یہی ہے ؟)

17 نومبر 2024
ماہ مبارک میں غیر کشمیری گداگروں کی فوج وادی وارد
ادارتی

(شہر و گام بچوں سے بھیک منگوانے کا رحجان بڑھنے لگا)

02 اپریل 2024
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d