Daily Aftab
21 جنوری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

( صحت شعبے کی مجموعی بہتری کیلئے انتظامیہ پُر عزم)

by Online Desk
31 جولائی 2024
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

شہر سرینگر کے ہسپتالوں میں ان ڈور اور آوٹ ڈور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر سرینگر نے موقعے پر جاکر جائیزہ لیا ۔انہوں نے ہسپتالوں میں دستیاب ادویات ،تشخیصی اور دیگر سہولیات کے بارے میں متعلقہ ہسپتالوں کے سٹاف سے دریافت کیا ۔انہوں نے اتنا ہی نہیں کیا بلکہ مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے تیمار داروں سے بھی اس بارے میں جانکاری حاصل کرلی ۔انہوں نے مریضوں اور تیمار داروں سے دوران بات چیت یہ جاننے کی کوشش بھی کی کہ سرکاری صحت اداروں میں بھر پور سہولیات دی جارہی ہیں یا نہیں ۔بعض مریضو ں نے افسر موصوف کو ان مسایل و مشکلات سے آگاہ کیا جن کا ان اداروں میں مریضوں اور تیمار داروں کو سامنا کرنا پڑتا ہے ۔البتہ ایک بات بالکل صحیح ہے کہ غوثیہ ہسپتال میں جگہ کی بہت زیادہ تنگی ہے اور اس ہسپتال پر روز بروز مریضوں کا رش بڑھ جاتا ہے اسلئے اس تنگی کو کیسے دور کیا جاے گا اس کی طرف ضلع انتظامیہ جس کے سربراہ ڈپٹی کمشنر ہیں کو غور کرنا چاہئے ۔ڈپٹی کمشنر نے صرف اتنا ہی جاننے کی کوشش نہیں کی کہ آیا مریضوں کو سہولیات دی جارہی ہیں یا نہیں بلکہ انہوں نے ان ہسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں دریافت کیا اور ان ہسپتالوں کے باہر پارکنگ سہولیات کے علاوہ ہاوسنگ ،ویٹنگ ہال وغیرہ کے بارے میں بھی موقعے پر ہی ہدایات دیں ۔انہوں نے رعناواری ہسپتال میں پارکنگ کی سہولیات کو مزید وسعت دینے کے لئے تیس لاکھ روپے منظور کئے ۔اسی طرح غوثیہ ہسپتال کے لئے ویسٹ منیجمنٹ کے لئے جگہ یعنی شیڈ فراہم کرنے کے لئے بیس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔اس کے ساتھ ہی ملحقہ پارک کو بھی اپ گریڈ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔لیکن ا س موقعے پر موجود لوگوں نے ان ہسپتالوں کی کارکردگی یعنی عملے کی کارکردگی کو اگرچہ سراہا لیکن ایک ایسا مطالبہ قابل غور قرار دیا گیا جس کے مطابق لوگ عرصہ دراز سے غوثیہ ہسپتال میں جگہ کی تنگی کو دور کرنے کے لئے کہتے آئے ہیں ۔ایک دو برس قبل انتظامیہ کی طرف سے غوثیہ ہسپتال کو باغ دلاور خان کے قریب ایک خطہ اراضی پر منتقل کرنے کا اشارہ بھی دیا گیا تھا لیکن اب تک اس بارے میں کچھ نہیں کیا جاسکاہے ۔اس ہسپتال کا سب سے بڑا مسلہ پارکنگ کی سہولیات نہ ہونا ہے ۔ہسپتال کا عملہ اور دیگر لوگ اس سڑک پر ہسپتال کے سامنے گاڑیاں پارک کرتے ہیں جو سڑک انتہائی مصروف ترین ہے ۔بہر حال حکومت کو اس سارے نکات پر غور کرنا چاہئے ۔ڈپٹی کمشنر نے شہر سرینگر کے ہسپتالوں اور خاص طور پر چھوٹے طبی مراکز کو ایسی میشنری فراہم کرنے کا اعلان کیا جو تشخیصی نوعیت کے کیسز نمٹانے کے لئے کام آسکے ۔انہوں نے ان مراکز کے دورے کے دوران بتایا کہ ضلعی انتظامیہ ہر شعبے بالخصوص صحت کے شعبے کی مجموعی بہتری کے لئے پر عزم ہے ۔انہوں نے ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ہسپتالوں کے اندر اور گرد ونواح میں حفظان صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر مستقل انتظامات کریں تاکہ مریضوں کے ساتھ ساتھ ان کے تیمار داروں اور ہسپتال انتظامیہ کو اس حوالے سے کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس بارے میں لوگوں پربھی بھاری ذمہ داریاں عاید ہوتی ہیں کہ وہ طبی اداروں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ ہمیشہ تعاون کریں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post

لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں انتظامی کونسل میٹنگ میں اہم فیصلے

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

( صحت شعبے کی مجموعی بہتری کیلئے انتظامیہ پُر عزم)

31 جولائی 2024
وادی بھر میں شب معراج کی تقریبات منعقددرگاہ حضرتبل میں اتوار کو عاشقان رسول موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب
جموں و کشمیر

وادی بھر میں شب معراج کی تقریبات منعقد
درگاہ حضرتبل میں اتوار کو عاشقان رسول موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب

19 فروری 2023
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d