Daily Aftab
18 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(وزیر اعظم کا دورہ کشمیر کامیابی سے ہمکنار)

by Online Desk
21 جون 2024
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وزیر اعظم نریندر مودی کا دو روزہ دورہ اس لحاظ سے کامیاب قرار دیا جاسکتاہے کیونکہ انہوں نے یہاں کے نوجوانوں کو اس بات کا یقین دلایا کہ مرکزی حکومت کے علاوہ ایل جی انتظامیہ انہیں بااختیار بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔اس سلسلے میں یہاں ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں انہوں نے یہاں کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ہاتھ میں لئے گئے مختلف پروجیکٹوں اور منصوبوں کی وضاحت کی اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھاوا دینے اور ان کو ایک مثبت جہت دینے کے لئے محنت کریں ۔نوجوانوں نے وزیر اعظم کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ موجودہ دور میں جبکہ قدم قدم پر مسایل و مشکلات نوجوانوں کو درپیش ہیں وزیر اعظم یہاں کے نوجوان طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائینگے ۔وزیر اعظم نے اس تقریب پر تقریر کرتے ہوے کہا کہ جب نوجوان ترقی کی ڈگر پر چلنا شروع کرینگے تو معاشرے میں خود بخود تبدیلیاں آئینگی ۔اس دوران وزیر اعظم نے جموں کشمیر کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی اپنی تقریر میں ایسی باتیں بتائیں جن کا مطالبہ سیاستدان کرتے آے ہیں ۔انہوں نے واشگاف طور پر اس بات کا اعلان کیا کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد از جلد کروانے کے لئے کاروائی کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمشن کام پر لگا ہواہے ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ دیا جاے گا۔ سیاسی حلقوں نے وزیر اعظم کے ان دونوں اعلانات کا جہاں خیر مقدم کیا ہے وہیں اس بات پر زور دیا جارہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی جموں کشمیر کو حسب سابق ریاست کا درجہ دیا جاے ۔کیونکہ یہ پہلے ایک ریاست ہی تھی لیکن اسے یوٹی بنایا گیا اب اسے دوبارہ ریاست بنانے کی مانگ گذشتہ ایک دو برسوں سے زور پکڑ نے لگی تھی ۔وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے بارے میں بار بار تذکرہ کیا تھااور اب وزیر اعظم نے جس طرح اس بارے میں بیان دیا وہ ہر لحاظ سے قابل اعتماد ہے ۔وزیر اعظم نے اپنے مختصر دورے کے دوران یہاں پندرہ سو کروڑ مالیت کے 84ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور بعض کا افتتاح بھی کیا جو کہ کشمیری عوام کے لئے خوش آیند بات ہے کیونکہ جتنے زیادہ ترقیاتی پروجیکٹ ہونگے یہ خطہ اسی قدر ترقی کی راہ پر آگے بڑھ سکتاہے ۔واپس نئی دہلی روانگی سے قبل انہوں نے بین الاقوامی یوگا ڈے کی شاندار تقریب کی قیادت بھی کی جس میں برستی بارش کے باوجود سات ہزار سے زیادہ نوجوانوں ،طلبہ ،طالبات ،ملازمین اور دوسرے لوگوں نے شرکت کرکے یوگ کے ساتھ اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا ۔لوگوں نے یوگ کی اہمیت کو سمجھا اور اسے اسی دن تک محدود نہ رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوے اسے گھر پر بھی کرنے کا اعلان کیا کیونکہ یوگ صحت مند زندگی گذارنے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جاسکتاہے ۔اس وقت دنیا بھر میں نئی نئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور اس خطے خاص طور پر وادی میں بھی بیماریاں پھیل رہی ہیں ان کے بارے میں وقتاً فوقتاً جو اعداد و شمار ظاہر کئے جارہے ہیں وہ چونکا دینے والے ہوتے ہیں یوگ سے ان بیماریوں کا مقابلہ کرنے کے لئے جسم میں قوت مدافعت پیدا ہوجاتی ہے جس سے بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے اسی لئے پوری دنیا یوگ کی جانب مایل ہورہی ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

وقت کا صحیح استعمال

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

اسی بارے میں

وقت کا صحیح استعمال
ادارتی

وقت کا صحیح استعمال

17 اکتوبر 2026
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
Next Post

جموں و کشمیر  تجارتی شو مواقع کے دور کی عکاسی کرتا ہے۔ ایل جی سنہا

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

 پی ایم مودی سری نگر میں یوگا سیشن کی قیادت کی
ادارتی

(وزیر اعظم کا دورہ کشمیر کامیابی سے ہمکنار)

21 جون 2024
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
آزادی کا امرت مہوتسو ملک کے عوام کے نام وقف
تازہ ترین خبریں

صدر  مرمو نےپریزیڈنٹکے اسٹینڈرڈ اینڈ کلر اور انڈین نیوی کریسٹ کے نئے ڈیزائن کو منظوری دی

05 دسمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d