Daily Aftab
25 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(موسم کا قہر،بیماریوں سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں )

by Online Desk
29 مئی 2024
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

شدت کی گرمی کا سلسلہ جاری ہے اور ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ تقریباً58برسوں کے بعد مئی کے مہینے میں پارہ 30ڈگری پار کرگیا ۔لوگ پسینے میں شرابور کام تو کررہے ہیں لیکن انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔کہیں پانی کی عدم دستیابی تو کہیں بجلی نہیں ۔غرض یہ موسم ہر ایک کے لئے مصیبت سے کم نہیں ۔موسم کے قہر کو دیکھتے ہوے محکمہ ہلیتھ ،ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور محکمہ فائیر اینڈ ایمر جنسی سروسز کی طرف سے لوگوں کے نام ایڈوائیزریاں جاری کردی گئیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے جان و مال کی کیسے حفاظت کرسکتے ہیں اور موسم کی مار سے بچنے کیلئے انہیں کیا کیا کرنا ہوگا۔اب تو لوگوں پر اس کاانحصار ہے کہ وہ کس طرح ان ایڈوائیزریوں پر عمل کرکے خود کو بچانے کی کوشش کرینگے۔گرمیوں میں زیادہ تر لوگ سن سٹروک کا شکار ہوتے ہیں اسلئے محکمہ ہیلتھ نے اپنی ایڈوائیزری میں لوگوں سے کہا کہ وہ سن سٹروک سے بچنے کیلئے زیادہ دیر تک دھوپ میں کام کاج کرنے یا گھومنے پھرنے سے احتراز کریں ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چونکہ اس موسم میں پسینہ زیادہ بہتا ہے اسلئے زیادہ سے زیادہ پانی یا جوس وغیرہ کا استعمال کیا جانا چاہئے تاکہ ڈیہایڈریشن سے بچا جاسکے بصورت دیگر صحت کے حوالے سے مشکلات پیش آسکتی ہیں ۔روزانہ نہانا چاہئے اور صاف ستھرے کپڑے پہننے اور تازہ کھانا کھانے سے مختلف بیماریوں سے چھٹکارا مل سکتاہے ۔بجلی کے منصفانہ استعمال کے ساتھ ساتھ تاروں کو اچھی حالت میں رکھنے ،ساکٹ پر دباﺅ نہ ڈالنے اور برقی آلات کو مسلسل اور بغیر رکاوٹ چالو رکھنے سے بھی آگ کا خطرہ پیدا ہوسکتاہے اسلئے اس سلسلے میں محکمہ فائیر سروسز نے جو ایڈوائیزری جاری کی ہے اس پر عمل درآمد سے لوگ ناگہانی آفت سے بچ سکتے ہیں ۔اس بارے میں کسی بھی غفلت شعاری کے نتایج بھیانک نکل سکتے ہیں ۔لیکن وادی کے مختلف علاقوں سے صارفین بذریعہ فون اور سوشل میڈیا کے ذریعہ محکمہ بجلی اور محکمہ واٹر ورکس کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات عاید کررہے ہیں ۔لوگوں کو کہنا ہے کہ غضب کی اس گرمی میں ہر دو تین گھنٹے بعد بجلی چلی جاتی ہے اور پھر اس کا نام و نشان تک نظر نہیں آتا ہے کیونکہ بجلی بعد میں گھنٹوں آف رکھی جاتی ہے ۔بجلی آف رکھنے سے کتنی تکلیف کا سامنا صارفین کو ہوتا ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے ۔جبکہ شہر میں کئی علاقے ایسے ہیں جہاں نل خشک پڑے ہیں اور لوگ بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔اس پر طرہ یہ کہ محکمہ بجلی کی ایک ونگ صارفین سے کہتی ہے کہ وہ بجلی کا ناجائیز استعمال نہ کریں ۔اگر محکمہ بجلی طرف سے اسی فی صد صارفین کو سمارٹ میٹروں کے دائیرے میں لایا گیا تو پھر ہکنگ یا بجلی کے ناجائیز استعمال کا سوال کیسے پیدا ہوتاہے ؟اور اگر کہیں کوئی بجلی کی چوری وغیرہ کرتے ہوئے پکڑا جاے گا تو اس کے خلاف جائیز کاروائی پر کس کو اعتراض ہوسکتاہے لیکن کشمیری عوام کو اس بارے میں درس دینے کے بجاے محکمے کو اس بات پر غور کرنا چاہئے کہ کس طرح وہ اپنے ملازمین کی جانیں بچاسکتے ہیں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران چار لائین مین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اس بارے میں محکمے کے حکام نے ایک بھی بیان جاری نہیں کیا بلکہ لوگوں پر بجلی چوری کے الزامات لگائے جاتے ہیں ۔یہ بات بغیر کسی لاگ لپٹی کے کہی جاسکتی ہے کہ محکمہ بجلی اور محکمہ واٹر ورکس عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔اور موسمی قہر میں لوگوں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
ای ڈی نے سری نگر میں پی ایم ایل اے کے تحت1.56 کروڑ روپے کی جائیدادیں منسلک کیں

ای ڈی نے سری نگر میں پی ایم ایل اے کے تحت1.56 کروڑ روپے کی جائیدادیں منسلک کیں

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر،بیماریوں سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں )
ادارتی

(موسم کا قہر،بیماریوں سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں )

29 مئی 2024
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال
قومی

مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال

11 جون 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d