انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سرینگر نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں تحقیقاتی عمل کے بعد 1کروڑ 56لاکھ روپے مالیت کی سات جائیدادوں کو ضبط کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سری نگر میں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت 1.56 کروڑ روپے کی سات جائیدادوں کو ضبط کیا ہے۔ای ڈی نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر میں عارضی طورپر سات غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 1.56 کروڑ پی ایم ایل اے، 2002 کی دفعات کے تحت میسرز بابا انٹرپرائزز کے پارٹنرز عمران بابا اور مسز صگینا یاسین کا۔ان کے مطابق غیر منقولہ جائیدادوں میں برنہ بل سری نگر میں 17مرلہ اراضی اور حیدر پورہ سری نگر میں 26مرلہ اراضی اور رہائشی مکان شامل ہیں۔













