سرینگر پارلیمانی حلقے میں 13مئی کو ووٹ ڈالے جاینگے ۔اس سلسلے میں الیکشن حکام کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور لوگوں پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ اپنے من پسند امیدواروں کے حق میں اپنے ووٹوں کا استعمال کریں اور کسی بھی صورت میں اپنے اس حق کو ضایع نہ کریں۔بھارت کے آئین نے ہر ایک بالغ شخص کو ووٹ دینے کی آزادی ہے اور اس کا حق بھی دیا ہے کہ وہ اپنا ووٹ اپنے اس من پسند امیدوار کے حق میں استعمال کریں جسے وہ موزون سمجھتا ہے اور جس پر اسے اعتبار ہو کہ اس کو ووٹ دینے سے اس کے ہی نہیں بلکہ پورے سماج کے جملہ مسایل و معاملات کا حل نکل سکے ۔اب یہ ہر شخص کی انفرادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اچھی طرح سے سوچ سمجھ کر استعمال کرے اور کسی بھی صورت میں اور ہرگز ہرگز اپنے ووٹ کو ضایع نہ کریے۔ووٹ ضایع کرنے کی صورت میں وہ نہ صرف اپنے حق کا استعمال کرنے سے رہ جاتا ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ اس کا من پسند امیدوار اور اس کی من پسند پارٹی اقتدارمیں نہ آے ۔اسلئے بہتر ہے کہ اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور اپنی ہمسایگی میں قایم کئے گئے پولنگ بوتھ پر جاکر اپنے ووٹ کا سٹ کریں ۔اس بار سرینگر بڈگام پارلیمانی حلقے میںدو درجن سے زیادہ امیدوارانتخابی میدان میں ہیںاور ان میں نیشنل کانفرنس کے آغا سید روح اللہ ،پی ڈی پی کے وحید الرحمان پرہ اور اپنی پارٹی کے محمد اشرف میر وغیرہ شامل ہیں ۔آج کل ان کی طرف سے انتخابی ریلیاں نکالی جارہی ہیں ۔ان انتخابی ریلیوں کا دائیرہ نہ صرف شہر کے بالائی علاقوں بلکہ ڈاون ٹاون تک بھی جاری رہا اور لوگ ان کی ہر بات غور سے سنتے ہیں ۔اس انتخابی حلقے یعنی سرینگر کا نسچیونسی میں اب کی بار پہلی بار دو لاکھ سے زیادہ نئے ووٹرس اپنے ووٹوں کا استعمال کررہے ہیں ۔سرینگر پارلیمانی نشست میں 18اسمبلی حلقے ہیں جن میں 2135پولینگ سٹیشن قایم کئے گئے ہیں۔چیف الیکٹورل افسر نے اپنے ایک خصوصی انٹرویومیں بتایا کہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے کنٹرول روموں پر نگرانی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہ کوڈ آف کنڈکٹ پوری نافذالعمل ہے ۔اور ان انتخابات کو صاف شفاف طریقے پر انجام تک پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔سرینگر کے پارلیمانی حلقے میں امیدواروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔1743845ووٹر 24امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ 13مئی کو کرینگے جبکہ 4جون کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔جو نوجوان اٹھارہ سے بیس سال کی عمر کے گروپ میں شامل ہوچکے ہیں وہ پہلی باراپنی حق رائے دہندگی کا استعمال کررہے ہیں ان میں کافی جوش دکھائی دے رہا ہے ۔اس پارلیمانی حلقے میں اٹھارہ اسمبلی حلقوں میں کنگن اور گاندربل کے اسمبلی حلقوں میں 19حضرتبل میں 20خانیار میں 21حبہ کدل میں 22لال چوک میں 23چھانہ پورہ میں 24زڈی بل میں 25عید گاہ میں 26کے علاوہ شالہ ٹینگ ،چرار شریف ،چاڈورہ ،پانپور ،ترال ،پلوامہ ،راجپورہ اور شوپیان شامل ہیں ان سب انتخابی حلقوں میں ووٹروں کے لئے مناسب سہولیات ہونگی اور جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔اسلئے ووٹروں کو چاہئے کہ وہ 13مئی کو ووٹنگ کے عمل میں بھر پور حصہ لیں۔