Daily Aftab
10 دسمبر ,2025
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(بچوں کی ذہنی نشوونما کیلئے سکولوں کی اہمیت)

by Online Desk
30 اکتوبر 2021
A A
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

کورونا وائیرس سے جہاں زندگی کا ہر شعبہ بری طر ح متاثر ہوگیا وہیں تعلیمی شعبے کا متاثر ہونا ہم سب کے لئے زبردست نقصان کا باعث بن رہا ہے ۔ہوسکتا ہے کہ ہم کو اس وقت اس کے نتایج کے بارے میں زیادہ کچھ نہ پتہ چل سکے لیکن آیندہ برسوں میں اس وقت ہم کو تعلیمی شعبے کے متاثر ہونے کا پتہ چل سکتا ہے جب ہمارے بچے انتہائی ناقابل ،نکمے اور جاہل ثابت ہونگے کیونکہ کووڈ کی وجہ سے سب سے زیادہ بچوں پر اس کے منفی اثرات پڑ گئے ہیں ۔اس کے لئے نہ تو حکومت اور نہ ہی کسی شخص یا اشخاص یا ادارے کو ذمہ دار ٹھہرایا جاسکتا ہے بلکہ یہ قدرت کی طرف سے بنی نوع انسان پر ایک ایسی لاٹھی پڑی جس نے زندگی کا تانا بانا بکھیر کر رکھ دیا ۔نہ کاروبار رہا نہ نوکریاں رہیں ۔بڑے بڑے کارخانے ،کمپنیاں اور ملیں بند ہوگئیں جہاں ہزاروں لوگوں کو روزگار ملتا تھا اور جن کی وجہ سے زندگی کی گاڑی رواں دوراں تھی ۔لیکن اگر واقعی کورونا سے کسی کا سب سے زیادہ نقصان ہوا تووہ ایجوکیشن کا شعبہ ہے ۔سال 2019مارچ سے بچوں نے اب تک سکولوں کا منہ تک نہیں دیکھا ۔انہیں معلوم ہی نہیں سکول کس چڑیا کا نام ہے اور اس کی کیا اہمیت اور افادیت ہے ۔نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں یہی شعبہ اب بھی متاثر ہے کیونکہ سے طلبہ کو سکولوں کا رخ نہ کرنے کی صلاح دی جارہی ہے ۔اگرچہ بڑے بچوں کے لئے سکول کھولے بھی گئے لیکن پہلی جماعت سے لے کر آٹھویں جماعت تک بچے گھروں میں ہی رہے ان کے لئے اب آن لائین کلاسز کا انتظام کیاگیا ہے ۔لیکن بہت سے بچوں کا کہنا ہے کہ ان کے والدین کے پاس چونکہ4Gفون نہیں ہیں جس کی بنا پر وہ آن لائین کلاسز نہیں لے پارہے ہیں ۔کئی علاقوں میں انٹر نیٹ کی پرابلم ہے ۔غرض جیسا کہ پہلے بھی ان ہی کالموں میں لکھا جاچکا ہے کہ آن لائین کلاس ریگو لر کلاسز کا متبادل نہیں ہوسکتے ہیں ۔اب جبکہ کورونا کے کیسوں میں کمی آتی جارہی ہے اور جیسا کہ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے سربراہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ کورونا اب موجود رہے گا بالکل اسی طرح جس طرح فلو وغیرہ ہر برس لوگوں کو متاثر کرسکتا ہے اور جس طرح نزلہ زکام اور کھانسی ہر برس مخصوص موسم میں ہوتی ہے اسی طرح فلو بھی اب ان ہی کی صورت میں موجود رہے گا ۔ڈاکٹر موصوف کے اس بیان کے بعد اب یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ فلو اب رہنے والا ہے اسلئے حکومت دہلی کی طرح یہاں بھی سکول مرحلہ وار کھولے جانے چاہئے ۔یعنی پہلے مرحلے پر چھٹی سے نویں جماعت تک اور اس کے بعد اول سے پانچویں جماعت تک سکولوں کو کھولا جانا چاہئے تاکہ بچے یہ جان سکیں کہ سکول کس کو کہتے ہیں ۔بچوں کی ذہنی نشو ونما کے لئے سکول انتہائی کارآمد ہیں اور سکولوں میں بچے نہ صرف تعلیم بلکہ دوسروں کے ساتھ مل جل کر رہنے کا فن سیکھتے ہیں ۔گھر میں بچے لاکھ تعلیم حاصل کریں لیکن بچے کے لئے سکول کا ماحول کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ایک بچہ دوسرے بچوں کے ساتھ رہ کر زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھنا سیکھ جاتا ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
وزیراعظم نریندر مودی نے روم میں گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیراعظم نریندر مودی نے روم میں گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا

اہم خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ادارتی

(بچوں کی ذہنی نشوونما کیلئے سکولوں کی اہمیت)

30 اکتوبر 2021
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(جانوروں میں گلٹی دار بیماری خطرناک ثابت ہوسکتی ہے )

26 اگست 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ہُنر کو بڑھانے کی ضرورت)

18 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d