وزیر اعظم نریندر مودی نے اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچنے پر ای یو آر ضلع میں واقع بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم کے دفتر نے بھی ٹوئٹ کرکے کہا ”بابائے قوم کے نظریات کی گونج پوری دنیا میں ہے“۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پانچ روزہ دورہ یوروپ کے پہلے مرحلے میں آج صبح اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچنے پر یہاں ای یو آر ضلع میں واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وہاں آباد ہندوستانی برادری کی بڑی تعداد موجود تھی۔مسٹر مودی کے پہنچنے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔اس کے بعد مودی وہاں موجود غیر مقیم ہندوستانی برادری سے بھی متوجہ ہوئے تو لوگوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ وہ زور زور سے مودی مودی کے نعرے لگانے لگے۔ جب وزیراعظم لوگوں کی جانب بڑھ رہے تھے تو بہت سے لوگوں نے ان کے پیر چھوئے۔بعد میں مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ روم میں مجھے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا جن کی اقدار دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کو ہمت اور تحریک دیتی ہے۔