جنوبی ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں سنیچروار کے بعد دوپہر اس وقت قیامت صغری کے مناظر دیکھنے کو ملیں جب کچھ ہی دنوں بعد دلہن بننے والی دوشیزہ حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گئیں ۔ علاقے میں دوشیزہ کے موت کی خبر پھیلتے ہی ہر طرف رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملیں ۔ ئندے نے اس ضمن میں پلوامہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سمیہ قادر دختر غلام قادر ڈار ساکنہ آستان پورہ رہمو نامی دوشیزہ بعد دوپہر اچانک گھر میں بے ہوش ہوئی جس کے بعد اگرچہ اسکو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا ۔ نمائندے کے مطابق مذکورہ دوشیزہ اور اس کا بھائی 16اور 17نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے اور اس سلسلے میں دن کو کچھ ضروری چیزوں کی خریداری کے بعد جونہی دوشیزہ واپس گھر پہنچ گئی تو اچانک اسکی حرکت قلب بند ہوئی اور وہ لقمہ اجل بن گئیں ۔ ادھر جونہی دوشیزہ کے موت کی خبر علاقے میں پھیل گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔ نمائندے کے مطابق موت کی خبر سنتے ہی علاقے کی فضا سوگوار ہوئی اور ہر انکھ نم اور ہر دل رنجیدہ ہو گیا ۔ ادھر دوشیزہ کے موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوتے رہمو پبلک انٹرسنٹ یوتھ کلب نے غم زدہ خاندان کی ڈھارس بندھائی ۔ خیال رہے کہ مرحومہ کا بھائی رئیس احمد ڈار جو کہ رہمو پبلک انٹرسنٹ کا ممبر ہے اور قلب کے چیرمین نے دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ تعزیت پرسی کی ہے ۔