Daily Aftab
21 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ہُنر کو بڑھانے کی ضرورت)

by Online Desk
18 فروری 2024
A A
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

جموں کشمیر میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے سرکاری سطح پر جہاں اقدامات جاری ہیں وہیں دوسری طرف اب نوجوان بھی کھیلوں کی طرف متوجہ ہورہے ہیں اور بے جا گھپ بازی ،بیہودگیوں اور فضول خرچیوں سے بچ جاتے ہیں ۔آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ کھیل کے میدانوں میں نوجوان دن بھر کھیلوں میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ان نوجوانوں کو اگر مناسب کوچنگ دی جاے گی اور ان کے ٹیلنٹ کو پہچان کر ان کو آگے بڑھنے کی راہیں متعین کی جائینگی تو کوئی وجہ نہیں کہ زیادہ سے زیادہ کشمیری نوجوان قومی سطح پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹوں میں شامل ہونگے ۔یہ بات سب کشمیریوں کے لئے باعث فخر ہے کہ ہمارے چھوٹے چھوٹے اتھلیٹ قومی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں کسی سے پیچھے نہیں رہتے ہیں اور کوئی نہ کوئی میڈل لے کر واپس لوٹتے ہیں لیکن جہاں تک بڑے کھیل مقابلوں کا تعلق ہے تو ابھی تک کوئی کشمیری نمایاں طور پر چھا نہیں سکا ہے بلکہ دو ایک گیمز میں کارکردگی دکھانے کے بعد کشمیری کھلاڑی نظر ہی نہیں آتے ہیں ۔سال 2019کے بعد انتظامیہ کی طرف سے کھیلوں کو بڑھاوا دینے کی جانب خوب توجہ دی جانے لگی ہے ۔نچلی سطح پر ہی اتھیلیٹس تیار کئے جارہے ہیں جن کے بارے میں اوپر ذکر کیا گیا ہے کہ وہ قومی سطح کے مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اس سے یہ بات ظاہر ہوجاتی ہے کہ ان کی بروقت اور مناسب کوچنگ اور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔اب دوسرے درجے پر کرکٹ ،ہاکی اور فٹ بال کی طرف بھی زیادہ سے زیادہ توجہ دینے سے کشمیری نوجوان اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں ۔ہمارے ہاں اس کے لئے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نام کا ایک باضابطہ ادارہ قایم ہے اور اس حوالے سے اس ادارے پر بھاری ذمہ داری عاید ہوتی ہے ۔زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو قومی مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے تیار کرنا ہوگا تاکہ آگے چل کر کشمیری نوجوان بھی نام کماسکیں اور نہ صرف پورا ملک بلکہ پوری دنیا یہ جان سکے کہ کشمیری کھلاڑیوں میں صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔اس وقت متعلقہ محکمہ اگرچہ ہر سطح پر کشمیری ٹیلنٹ کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن اس میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے ۔اس ٹیلنٹ ہنٹ کے لئے شہر کے علاوہ ضلع ہیڈکوارٹروں پر ٹورنامنٹس شروع کئے جانے چاہئے جہاں ماہر کوچ اور دوسرے کھیل ماہرین لڑکوں کو کھیلتے ہوئے دیکھیگے اور ان ہی میں ان کو باصلاحیت کھلاڑی بھی نظر آینگے ۔اس طرح ان کو بڑے بڑے ٹورنامنٹس میں کھیلنے اور اپنی صلاحیتوں کا بھر پورہ مظاہرہ کرنے کا موقعہ مل سکتاہے ۔ادھر کھیلو انڈیا کے تحت سرمائی کھیلوں کا آغاز ہونے جارہا ہے ۔جن میں زیادہ تر کھیل برف پر ہی کھیلے جاتے ہیں ان کھیلوں میں بھی کشمیری لڑکوں اور لڑکیوں کو بھی بھر پورہ حصہ لینے کا موقعہ فراہم کیا جاے تاکہ ان میں احساس کمتری کسی بھی طور پیدا نہ ہونے پائے اور وہ ہر کھیل میں اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کرسکیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
لداخ کے سرحدی دیہاتوں میں موسم سرما کے لیے موزوں مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ ایل جی

نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی کا انجن  ہیں۔   منوج سنہا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ہُنر کو بڑھانے کی ضرورت)

18 فروری 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
کشمیری برآمداتی سیکٹر کیلئے بڑی پیش رفت،جموں و کشمیر میں بسوہلی پشمینہ کو جی آئی ٹیگ ملا
ادارتی

(کشمیری دستکاری مصنوعات اور دستکاروں کی حالت)

09 اگست 2024
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(بچہ مزدوری کا رحجان تشویشناک حد تک بڑھنے لگاہے )

08 ستمبر 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d