Daily Aftab
30 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنانے کی ماہروں کی تجویز )

by Online Desk
11 فروری 2024
A A
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

لیفٹننٹ گورنر نے جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کئی منصوبوں کو منظوری دی ہے ۔لیفٹننٹ گورنر کی صدارت میں منعقدہ وایلڈ لایف بورڈ کی میٹنگ میں جنگلی حیات کو تحفظ دینے سے متعلق کئی اہم فیصلے لئے گئے ۔میٹنگ میں بھرپور حیاتیاتی تنوع کے پائیدار انتظام اور جنگلی حیات کی رہایش گاہوں کی مربوط ترقی کے لئے مختلف کلیدی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں جنگلی حیات کے ماحولیاتی نظام کو مزید مظبوط بنانے کے لئے کی جانے والی کاروائیوں پر غور کیا گیا۔منوج سنہا نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوے جنگلی جانوروں کو تحفظ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بھولنا نہیں چاہئے کہ ایکو نظام کی بہتری کے لئے جنگلی حیات کس طرح اپنا رول نبھارہے ہیں۔اور اس کی کتنی اہمیت ہے ۔ہمارے ہاں ماحول میں کثافت کا جو عمل دخل ہے وہ یہ جانور کس طرح کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اگر اس کا پتہ چل جائے تو لوگ جنگلی حیات کی اہمیت سے واقف ہوجاتے لیکن چونکہ ابھی تک لوگ پرانے قصے کہانیوں میں سنائی گئی باتوں پر یقین کرتے ہیں نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ اب بھی جنگلی حیات کو وحشی سمجھ کر ان کو مرنے مارنے میں یقین رکھتے ہیں جبکہ جنگلی حیات کی بھی اپنی اہمیت و حقیقت سب پر واضع ہونی چاہئے تاکہ لوگوں میں ان کے خلاف پائی جانے والی غلط فہمیاں دور ہوسکیں۔جنگلی حیات ہمارے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور ماحول کو کثافت سے پاک رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اس لئے سب سے پہلے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان کو کیسے تحفظ فراہم کریں ۔عام لوگوں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ جوں جوں جنگل کم ہوتے جائینگے یعنی سرسبز درختوں کا صفایا کیا جاے گا جنگلی حیات عام لوگوں کے لئے خطرناک بنتے جائینگے یعنی جب جنگل نہیں رہینگے تو بھوک ان کو ستائے گی اور وہ کھانے پینے کی تلاش مین نزدیکی بستیوں کا رخ کرتے ہیں ۔آج تک جنگلی جانوروں نے بہت سے بچوں کو اپنا نوالہ بنالیا ۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ جنگل جنگلی حیات کی قدرتی پناہ گاہ ہے اور ان کو سب کچھ جنگل میں بھی ملتاہے لیکن جب انسانی مداخلت یا یوں کہیے کی لالچ غالب آگئی تو سر سبز درختوں کا صفایا کیا جانے لگا ۔یہ بات سب جانتے ہین کہ گذشتہ تین دہائیوں کے دوران جس قدر جنگلوں کو ملیا میٹ کیا گیااس سے قبل ایسا کبھی نہیں ہوا تھا نتیجے کے طور پر جنگلی جانور وں کے قدرتی مسکن مسمار کردئے گئے ۔چنانچہ بھوک و پیاس کے مارے جب جنگلی جانور بستیوں کا رخ کرنے لگے تو وہ کسی نہ کسی انسان کو ہی اپنا نوالہ بناتے رہے ۔اس کے بعد یہ تجویز پیش کی جانے لگی کہ جنگلوں کے ارد گرد باڑھ لگائی جاے لیکن ایسا بھی نہیں کیا گیا ۔اگر جنگلوں کے ارد گرد باڑھ یعنی کانٹے دار تار لگادی جاتی اس سے ایک تو جنگل سمگلروں کی سرگرمیوں پر قابو پانے میں مدد ملتی اس کے علاوہ جنگلی جانوروں کے لئے انسانی بستیوں میں گھسنا ناممکن بن جاتا ۔اسلئے موجودہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ جنگلی حیات کے تحفظ کی خاطر ماہرین کی طرف سے اس بارے میں پیش کی جانے والی تجاویز پر غور کرے تاکہ جنگلوں کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کا تحفظ بھی یقینی بنایا جاسکے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
گاندربل میں دو خاندانوں کے مابین پانی پت کی جنگ ایک ہلاک

گاندربل میں دو خاندانوں کے مابین پانی پت کی جنگ ایک ہلاک

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنانے کی ماہروں کی تجویز )

11 فروری 2024
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(جنگلوں کا صفایا اور ماحول کی کثافت)

01 دسمبر 2021
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d