Daily Aftab
7 مارچ ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف )

by Online Desk
06 فروری 2024
A A
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا بار بار کشمیری نوجوانوں سے مخاطب ہوکر ان کو اپنا مقام پہنچاننے کی صلاح دیتے آے ہیں ۔ابھی حال ہی میں انہوں نے این سی سی کے ان کیڈیٹوں جنہوں نے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں حصہ لیا تھا کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کشمیری نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنی طاقت کو سمجھیں ،اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں اور اپنی امنگوں کو پورا کرنے کی خاطر جدو جہد جاری رکھیں ۔نوجوانی انسانی زندگی میں عمر کا ایسا پڑاﺅ ہوتا ہے جس میں وہ اپنی زندگی بنا بھی سکتاہے اور بگاڑ بھی سکتاہے ۔اگر نوجوانی میں غلط صحبت کا شکار ہوجاے گا تو اس کا بیڑہ غرق ہوجاتا ہے اور اگر اپنی قوت بازو ،دماغی صلاحیتوں اور ماہرانہ پن کو بروے گار لاے گا تو اس کی ترقی کے دروازے خود بخود کھلنے لگتے ہیں اور آگے ہی آگے بڑھتا جاے گا۔دنیا کے کامیاب ترین افراد کی لسٹ پر جب نظر پڑتی ہے تو یہ بات سمجھنے میں دیر نہیں لگتی ہے کہ سب لوگ ہم جیسے ہی ہیں قدرت نے ان کو بھی بنایا ہے بالکل اسی طرح جس طرح ہم کو بنایا ہے ۔ان کی چار ٹانگیں یا دو سر نہیں ہوتے بلکہ وہ بھی ہم آپ جیسے ہیں لیکن ان کی کامیابی کا راز جوانی میں ان کی طرف سے کڑی محنت ،بروقت دماغ کا استعمال اور اپنی صلاحیتوں اور ہز کو کامیابی سے آزماناہے ۔اگر وہ بھی جوانی میں غفلت کی نیند سوتے ،اپنی صلاحیتوں کا استعمال نہیں کرتے ،محنت و مشقت سے جی نہیں چُراتے تو آج ان کو کوئی نہیں جانتا لیکن انہوں نے کڑی محنت کی اور آج وہ دنیا کے امیر ترین اور کامیاب ترین لوگوں میں شمار کئے جارہے ہیں۔اس لئے نوجوانوں کو چاہئے وہ ہر صورت میں اپنا وقت ضایع نہ کریں اور مثبت خیالات کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔لیفٹننٹ گورنر نے نوجوانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ”میں چاہتا ہوں کہ نوجوان تبدیلی کی باگ ڈور سنبھالیں کیونکہ نوجوان ہی واحد طاقت ہے جو مستقبل پر مبنی ہے “انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے نوجوان حقیقت سے ہم آہنگ اور وکست بھارت کے سفر میں اپنا حصہ ڈالنے کی صلاحیتوں سے لیس ہیں۔ایل جی کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوانوں میں کافی صلاحیتیں ہیں اور وہ ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اگر چاہیں تو نہ صرف خود ،اپنے خاندان بلکہ پورے ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔لیفٹننٹ گورنر کی ان نصیحتوں سے نوجوانوں کو سبق حاصل کرنا چاہئے اور ایک ایسی زندگی گذارنی چاہئے جس میں عزت و وقار کے ساتھ ساتھ زندگی گذارنے کے لئے بھر پور پیسہ بھی ہونا چاہئے ۔اسی لئے آج کل نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں سے زیادہ خود روزگار سکیموں سے فایدہ اٹھانے کی ترغیب و تحریک دی جارہی ہے کیونکہ سرکاری نوکری حاصل کرکے نوجوان کی صلاحیتوں کو زنگ لگ جاتی ہے یعنی وہ ایک محدود دائیرے میں رہ جاتاہے جبکہ دوسرے ہنر اپنانے سے اس کے آگے بڑھنے کے امکانات بھی بڑھتے جارہے ہیں ۔اس وقت روزگار کمانے کے ہزاروں ذرایع ہیں ایک نوجوان جو بھی چاہئے ان میں سے من پسند روزگار سکیم اپنا کر زندگی کو خوشگوار بنا سکتاہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
جنگل میں رہنے والوں کے اجتماعی حقوق ان کی مکمل بحالی تک جاری رہیں گے۔بھوپندر یادو

پانی سے متعلق ترمیمی بل راجیہ سبھا میں صوتی ووٹ سے منظور

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف )

06 فروری 2024
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(جانوروں میں گلٹی دار بیماری خطرناک ثابت ہوسکتی ہے )

26 اگست 2022
سگریٹ کا دھواں بچوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے
ادارتی

(تمباکو نوشی سے پرہیز لازمی)

29 مئی 2024
ماہ مبارک میں غیر کشمیری گداگروں کی فوج وادی وارد
ادارتی

(شہر و گام بچوں سے بھیک منگوانے کا رحجان بڑھنے لگا)

02 اپریل 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d