Daily Aftab
24 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

آیوشمان ہیلتھ کارڈ کی اہمیت اور افادیت

by Online Desk
24 دسمبر 2023
A A
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وزیر اعظم نریندر مودی نے غریب عوام کو معقول اور مناسب طبی امداد کی فراہمی کیلئے جو اقدامات اٹھائے ملک کے کونے کونے میں اس کی سراہنا کی جارہی ہے کیونکہ اب مریضوں کو ہر ہسپتال میں آیوشمان بھارت ہیلتھ کارڈ کے تحت بڑے سے بڑا اوپریشن کیاجاسکتاہے اور وہ بھی ایک پیسہ خرچ کئے بغیر ۔مریضوں کو کسی بھی ڈاکٹر سے ملاحظہ کروانے کی سہولیات دستیاب ہیں اب جنرک ادویات بھی دوسری انگریزی ادویات کے مقابلے میں بہت کم قیمتوں پر بازار میں مخصوص دکانوں پر میسر ہیں ۔ایک غریب مریض کو اب کسی بھی بیماری سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے جیسا کہ سکیم میں کہا گیا ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ وادی میں بڑے ہسپتال آیوشمان بھارت ہیلتھ کارڈ وں کو بعض پرائیویٹ اور بڑے ہسپتال تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں اور وہ بھی کھُلم کھُلا۔اس بارے میں ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کی طرف سے جو رپورٹ مرتب کی گئی ہے اس میں اس حوالے سے مکمل رپورٹ شایع کی گئی جس میں کہا گیا کہ یہاں کے بعض پرائیویٹ ہسپتالوں کے بڑے ڈاکٹر آیوشمان بھارت کارڈ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں۔اس طرح بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی اس سکیم سے غریب مریضوں کو یہاں یعنی وادی کشمیر میں کسی بھی طور مستفید ہونے کا موقعہ نہیں ملتاہے ۔اس کے برعکس سرکاری ہسپتالوں میں اس کارڈ کے عوض مریضوں کو ہر طرح کی سہولیات دی جاتی ہیں ۔موذی اور حساس بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کے بغیر ہر طرح کی طبی امداد فراہم کی جاتی ہے ۔اطلاعات کے مطابق ایویشمان بھارت ہیلتھ کارڈ کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں تعینات بعض ڈاکٹر صاحباں تسلیم نہیں کرتے ہیں اس طرح وزیر اعظم کی اس سکیم کا فایدہ غریب لوگوں کیلئے نہ ہونے کے برابر ہے ۔موذی اور حساس بیماریوں میں مبتلا جو مریض پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں ان کو کافی بھاری رقم اور وقت کا زیاں ہوتاہے ۔وادی میں سرمائی ایام کے دوران بیماریوں میں کافی اضافہ ہوتاہے ۔اس دوران بیرون ریاستوں سے آنے والے ڈاکٹر وادی میں اپنی آمد کی بڑے پیمانے پر تشہیر کرتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض ان کے پاس علاج معالجے کیلئے ان سے رجوع کرسکیں ۔اگرچہ یہ ان کا حق ہے کہ وہ جائیز طریقے سے پیسے کمائیں لیکن اگر حکومت کی طرف سے ان کو اس کارڈ کے لئے بعد میں معاوضہ بھی دیا جاتا ہے اسلئے وہ کسی بھی صورت میں علاج معالجے کے لئے استعمال کئے جانے والے آیوشمان کارڈ کو مسترد نہیں کرسکتے ہیں اور نہ ہی وہ اس کارڈ تسلیم کرنے سے انکار کرسکتے ہیں ۔اگر کوئی ڈاکٹر یا پرائیویٹ ہسپتال آیوشمان بھارت ہیلتھ کارڈ کو تسلیم کرنے سے انکار کرتاہے تو یہ سراسر سرکار کے احکامات کی خلاف ورزی کے مترادف ہے ۔ایسے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئے جو آیوشمان کارڈ کو تسلیم نہیں کرینگے یا اسے تسلیم کرنے میں اڑچنیں پیدا کرکے مریضوں اور ان کے تیمار دارون کو انتشار میں مبتلا کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ فوری طور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ قایم کریں تاکہ حکومت کی طرف سے ایسے ڈاکٹروں یا ہسپتالوں کے خلاف کاروائی کی جاسکے تو آیوشمان ہیلتھ کارڈ کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
کٹرا۔دہلی وندے بھارت ایکسپریس 30 دسمبر سے شروع ہوگی

کٹرا۔دہلی وندے بھارت ایکسپریس 30 دسمبر سے شروع ہوگی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

اپنے آدھار کو دھوکہ دہی اورغلط استعمال سے بچائیں
ادارتی

آیوشمان ہیلتھ کارڈ کی اہمیت اور افادیت

24 دسمبر 2023
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی
تفریح

اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی

25 فروری 2023
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d