Daily Aftab
10 دسمبر ,2025
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(موسم کی قہر سامانیوں نے قہر ڈھایا )

by Online Desk
23 اکتوبر 2021
A A
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی صحیح ثابت ہوئی جمعہ کی شام سے جو بارشیں شروع ہوئیں وہ کل یعنی 23اکتوبر سنیچر کو بھی جاری رہیں اس دوران کئی مقامات پر برفباری بھی ہوئی اور پسیاں بھی گرنے سے روز مرہ کی زندگی پوری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ۔اگرچہ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پہلے سے ہی پیشن گوئی کی تھی لیکن اس قدر موسم کی قہر سامانیاں ہونگی اس کا کسی کو یقین ہی نہیں تھا ۔مختلف علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کا میوہ اور دوسری فصلوں کے ساتھ ساتھ میوے کے درختوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے ۔اس کے ساتھ ہی ترال میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی کنبے کے تین افراد زندہ دفن ہوکر چل بسے جس سے اس غریب کنبے پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔سرینگر جموں شاہراہ پر مختلف مقامات پر پسیاں اور چٹانیں گرنے سے سڑک ناقابل آمد و رفت بن گئی ۔کپوارہ ٹنگڈار روڈ پر شدید برفباری کے نتیجے میں اسے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا اسی طرح بانڈی پور گریز روڈ بھی پہلے ہی آمد و رفت کے لئے بند کردیا گیا جبکہ جنوبی کشمیر میں جہاں موسم کی قہر سامانیوں نے قیامت بپا کی میں تقریباًتقریباًتمام راستے بند پڑے ہیں ۔بہت سے مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور بہت سے ڈھانچے گرگئے ہیں ۔شہر سرینگر میں بھی بیشتر سڑکیں جھیلوں کے مناظر پیش کررہی ہیں جن پر آوا جاہی مشکل ہورہی ہے ۔ڈرینیج سسٹم ناکارہ ہوکر لوگوں کے لئے مزید مصایب و مشکلات لے کر آیا ہے ۔جنوبی اور شمالی کشمیر میں مواصلاتی نظام میں بھی خلل پڑ اہے ۔مختصراًپورا نظام زندگی متاثر ہوکر رہ گیا ہے ۔اگرچہ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے تناظر میں ماہرین زراعت و باغبانی نے کسانوں ،زمینداروں اور فروٹ گروورس کو اپنی فصلیں بچانے کے لئے مفید مشورے بھی دئے تھے اور بہت سے علاقوں میں لوگوں نے فصلوں اور میوہ کو درختوں سے اتار کر سمیٹنے کی کوشش بھی کی لیکن موسم نے ان کو پھر بھی نہیں بخشا ۔جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے کہ سینکڑوں میوہ دار درخت گر گئے ہیں یا ان کی ٹہنیاں کٹ کر الگ ہوگئی ہیں جن سے ان کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ماہرین نے اسلئے فروٹ گروورس کو جلدی جلدی میوہ اور خاص طور پر سیب اتارنے کا مشورہ دیا تھا تاکہ درخت میوہ کے بوجھ کی وجہ سے گرنہ جائیں لیکن پھر بھی اتنی برفباری اور بارشیں ہوئیں کہ درخت پوری طرح گرگئے کئی مقامات پر درخت دو پھاڑ ہوکر رہ گئے ایسا منظر عام طور پر موسم سرما میں اس وقت دیکھنے کو ملتاتھا جب زبردست برفباری ہوتی ہے اور اوپر سے درجہ حرارت منفی سے بھی نیچے گرتا ہے لیکن اس بار اکتوبر میں ہی موسم نے ایسا بھیانک رخ دکھایا جس کی کسی کو توقع نہیں تھی ۔جو بھی نشیبی علاقے ہیں ان میں اس قدر پانی بھر آیا کہ بہت سے مکان اور دوسرے ڈھانچوں میں پانی گھس آیا ۔عبور و مرور مشکل ہوگیا ۔اب اس وقت انتظامیہ کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ راحت پہنچائی جاسکے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
ہندوستان میں ایک ارب کووڈ ویکسینیشن مکمل

ملک میں68لاکھ سے زیادہ افرادکوکووڈ ویکسین لگائے گئے

اہم خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کی قہر سامانیوں نے قہر ڈھایا )
ادارتی

(موسم کی قہر سامانیوں نے قہر ڈھایا )

23 اکتوبر 2021
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(جانوروں میں گلٹی دار بیماری خطرناک ثابت ہوسکتی ہے )

26 اگست 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ہُنر کو بڑھانے کی ضرورت)

18 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d