Daily Aftab
31 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،عام شہری متاثر

by Online Desk
13 ستمبر 2023
A A
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اس وقت صورتحال یہ ہے کہ امیر ہو یا غریب کوئی بھی مکان بنانے یا اس کی تجدید و مرمت کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ہے کیونکہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔جس کی طرف حکومت نے آج تک توجہ نہیں دی ہے ۔خاص طور پر اینٹوں کی قیمتیں تو آسمان کو چھورہی ہیں ۔ایسا بھی نہیں ہوسکتا کہ جس قیمت پر آج سے دس برس قبل اینٹیں بکتی تھیں اسی قیمت پر آج بھی فروخت ہونی چاہئے لیکن جتنا اضافہ ان کی قیمتوں میں کیا گیا وہ اب ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے ۔اینٹیں فروخت کرنے والے بھی منافع کمانے کے لئے یہ کاروبار کرتے ہیں لیکن جب منافع جائیز طریقے سے کمایا جاے تب تک ٹھیک ہے لیکن حد سے زیادہ منافع کمانا کسی بھی صورت میں مناسب یا درست نہیں کیونکہ کہا جارہا ہے کہ اینٹ بٹھ مالکان حد سے زیادہ منافع کماتے ہیں ۔اگر حکومت اس میں مداخلت کرتی اور اینٹوں کی مناسب قیمتیں مقرر کی جاتیں تو ہر وہ شخص مکان وغیرہ تعمیر کر سکتا ہے جس کو اس کی ضرورت ہوتی ہے ۔اسی طرح ریت ،سیمنٹ ،لوہا ،مٹی ،باجری ،لکڑی وغیرہ کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ کردیا گیا ہے ۔اس سے کاریگر بھی پریشان اور وہ لوگ بھی پریشان جو مکان وغیرہ تعمیر کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں ۔باہر سے جو کاریگر یا مزدور یہاں کام کرنے کیلئے آتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس سال تعمیراتی کام بہت کم ہے کیونکہ تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں حد سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے نتیجے کے طور پر لوگ مکانوں کی تعمیر اور تجدید و مرمت کا کام التوا میں رکھنے لگے ہیں ۔اس کے ساتھ ان اشیاءکی ٹرانسپورٹیشن بھی حد سے زیادہ ہے ۔یعنی تعمیراتی میٹریل جاے وقوع تک پہنچانے کے لئے بہت زیادہ چارجز ادا کرنا پڑتے ہیں ۔ٹھیکیدار طبقہ بھی پریشان حال ہے ۔ان کی روزی روٹی بھی اسی سے چلتی ہے ۔آرکیٹکٹ حضرات بھی اس صورتحال سے مشکلات میں مبتلا ہیں کیونکہ جب تعمیراتی کام ٹھپ ہو تو ان کو کون پوچھے گا ۔عوامی حلقے سرکار سے بار بار مطالبہ کرچکے ہیں کہ تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کے عمل کو روکنے کے لئے موثر اور مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔یہاں ایک بات پھر سے دہرانے کی ضرورت ہے کہ مناسب منافع تو جائیز ہے لیکن حد سے زیادہ منافع کمانے کے عمل پر فوری روک لگائی جانی چاہئے ۔اسی طرح اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رحجان زور پکڑتا جارہا ہے ۔ساگ سبزیوں سے لے کر جوتے کپڑے تک اتنے مہنگے ہوگئے ہیں کہ اب دکاندار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہتے ہیں ۔اس وقت صرف کھانے پینے کی چیزوں کی خرید و فروخت ہوتی ہے کیونکہ یہ ایک مجبوری ہے ۔گذشتہ دنوں وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ اگلے مہینے سے ساگ سبزیوں وغیرہ کی قیمتوں میں کمی ہوگی ۔اب اس اگلے مہینے کا انتظار کرنا ہوگا تاکہ اس بات کا پتہ چل سکے کہ آیا واقعی ان کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے یا نہیں ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
بھارت کے سٹارٹ اپ  ماحولیاتی نظام کو تعلیمی اداروں سے جوڑنے کی ضرورت ۔  صدر مرمو

انسانی وسائل کسی بھی ریاست کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں۔ صدر مرمو

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،عام شہری متاثر

13 ستمبر 2023
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
جموں کشمیر اور لداخ سے متعلق کسی بھی ملک کے بیانات کو بھارت اہمیت نہیں دیتا
تازہ ترین خبریں

جموں کشمیر اور لداخ سے متعلق کسی بھی ملک کے بیانات کو بھارت اہمیت نہیں دیتا

05 دسمبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d