Daily Aftab
25 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

چندریان 3بھارت نے تاریخ رقم کردی

by Online Desk
24 اگست 2023
A A
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

چندریان مشن کی کامیابی سے ایک ارب لوگوں کے دل خوشی سے جھوم اٹھے ۔یہ کوئی معمولی بات نہیں کیونکہ اس سے صرف چند روز قبل ہی روس کا خلائی راکٹ چاند پر اترنے میں ناکام ہوا تھا جس کے بعد بھارتی سائینسداں شش و پنج میں پڑ گئے تھے کہ وہ اب کیا کرینگے کیونکہ روس سائینس و ٹیکنالوجی میں بہت آگے بڑھ چکا ہے لیکن چندریان کی کامیابی سے دنیا بھر کو یہ معلوم ہوا کہ ’ہم کسی سے کم نہیں‘دنیا بھر کے ممالک انگشت بدنداں ہوکر رہ گئے جب انہوں نے بھارتی چندریان 3کی کامیاب لینڈنگ کی خبر سنی ۔بھارت کے علاوہ دنیا کے جس کسی ملک میں ہندوستانی باشندے تھے انہوں نے اس موقعے پر جشن منایا اور اسے ملک کی خلائی میدان میں کامیاب چھلانگ سے تعبیر کیا۔وادی کشمیر میں بھی اس موقعے پر جشن کا سا ماحول تھا ۔لال چوک اور دیگر چوکوں میں جو بڑے بڑے سکرین نصب کئے گئے تھے ان کے سامنے ہزاروں لوگ چندریان کے چاند کی سطح پر اُترنے کا براہ راست ٹیلی کاسٹ دیکھ رہے تھے لوگ اس موقعے پر تالیاں بجا بجا کر اپنی خوشی کا اظہار کررہے تھے کیونکہ اس خلائی مشن کی کامیابی نے دنیا بھر کے ممالک کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ بھارت اب روس چین اور امریکہ کے ساتھ خلائی دوڑ میں برا بر آگے بڑھ رہا ہے اور کامیابی کی منزلیں طے کررہا ہے ۔اس بارے میں خبر رساں ایجنسیوں نے جو رپورٹیں بھیجی ہیں ان میں کہا گیا کہ ہندوستان نے 23اگست کو ایک نئی تاریخ رقم کردی چندریان 3نے چاند کی سطح پر کامیابی سے سافٹ لینڈنگ کی اور اس کے ساتھ ہی ہندوستان دنیا کا پہلا ایسا ملک بن گیاجس نے چاند کے جنوبی قطب پر رسائی حاصل کی ۔کہا جارہا ہے کہ چاند کے جس حصے پر چندریاں نے لینڈنگ کی اس پر اب تک کسی بھی ملک نے لینڈنگ نہیں کی تھی لیکن بھارت دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جو چاند کے جنوبی قطب تک پہنچ گیا ۔اسرو کا چندریان 3جنوبی قطب پر لینڈنگ کرگیا۔امریکہ کے اپولو مشن سمیت دیگر ممالک کے مشن کو چاند کے وسط پر جبکہ چین کا خلائی جہاز قطب شمالی پر اتارا گیا تھا ۔14جولائی کو چندریاں 3آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا تھا اور اب بدھ کی شام چھ بجکر چار منٹ پر اس نے چاند پر کامیاب لینڈنگ کی ۔چندریان چاند کا مطالعہ کر ے گا۔چندریان2کی ناکامی کے چار سال بعد اسے لانچ کیا گیا ۔پچھلے مشن کی ناکامیوں کو ذہن میں رکھتے ہوے اس میں خصوصی تبدیلیاں کی گئی تھیں اور اسرو نے پورے اعتماد کے ساتھ اسے لانچ کیا تھا ۔بھارت پہلا ایسا ملک ہے جس نے چاند کے قطب جنوبی پر خلائی جہاز اتارا ۔جس کی بنا پر دنیا بھر کے سائینسدان ہندوستان کے مشن مون پر نظریں جماے ہوے تھے ۔وکرم لینڈر جب چاند کی سطح پر کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا تو اس لمحے کا گواہ پورا ہندوستان تو بنا ہی تھا وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی جنوبی افریقہ سے براہ راست نشریہ دیکھا اس کے علاوہ بھارتی سائینسداں انہیں پل پل کی خبروں سے آگاہ کرتے رہے تھے ۔بہر حال یہ مشن کامیاب رہا جس سے ہمارے ملک کو کافی حوصلہ ملاہے اور ہر گھر محلے گلی اور ہر جگہ جشن منایا گیا اور اسرو کے سائینسدانوں کو مبارکبادیاں پیش کی جانے لگیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
اعضاءکے عطیہ کو عوامی تحریک بنانے پر زور

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ  نے مغربی بنگال میں صحت خدمات کا جائزہ لیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ہندوستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی41دن بعد چندریان 3کی کامیاب لینڈنگ ، وزیر اعظم نے دی قوم کو مبارکباد
ادارتی

چندریان 3بھارت نے تاریخ رقم کردی

24 اگست 2023
بھارت کومعدنیات کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کے لیے حکومت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔پرہلاد جوشی
تازہ ترین خبریں

بھارت کومعدنیات کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کے لیے حکومت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔پرہلاد جوشی

20 ستمبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(مرکزی وزرا کی وادی آمد اور اہمیت)

19 اکتوبر 2022
ڈاکٹروں کو پرائیویٹ پریکٹس سے پرہیزکرنے کی سرکار کی ہدایت
ادارتی

(وادی کا مکمل طبی ادارہ ،جانفشاں عملے کی تعیناتی)

12 ستمبر 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d