نوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب پردیش کانگریس صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے تقریباً دو ماہ پہلے ہی 23 جولائی کو پنجاب کانگریس کے صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ مانیٹرنگ کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے سال 2019 میں اپنے مقامی بلدیاتی محکمہ سے ہٹائے جانے کے بعد ریاستی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ سال 2017 اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں آئے تھے۔ 18 ستمبر کو امریندر سنگھ کے وزیر اعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد کانگریس قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کئے گئے چرنجیت سنگھ چنی کو 20 ستمبر کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنائے جانے کے درمیان نوجوت سنگھ سدھو کا یہ قدم بے حد حیران کرنے والا بتایا جارہا ہے۔نوجوت سنگھ سدھو نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو بھیجے گئے اپنے استعفیٰ میں لکھا، ’ایک انسان کے کردار کا زوال سمجھوتے سے شروع ہوتا ہے۔ میں پنجاب کے مستقبل اور بھلائی کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ ایسے میں، میں پنجاب کانگریس صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ میں کانگریس کے لئے کام کرتا رہوں گا‘۔پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئرلیڈر امریندر سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو کے استعفیٰ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئرلیڈر امریندر سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو کے استعفیٰ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔اس درمیان پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئرلیڈر امریندر سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو کے استعفیٰ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’میں نے ا?پ سے کہا تھا… وہ وہ ایک مستحکم شخص نہیں ہے اور سرحدی ریاست پنجاب کے لیے اچھا نہیں ہے۔