Daily Aftab
25 ستمبر ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(جموں کشمیر میں آٹھ لاکھ نوجوان بیروزگار )

by Online Desk
16 جولائی 2023
A A
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

حال ہی میں اس بات کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ جموں کشمیر میں اس وقت آٹھ لاکھ سے زیادہ ایسے نوجوان موجود ہیں جو بیروز گار ہیں اور ظاہر ہے کہ یہ نوجوان اپنے والدین پر بوجھ بنے بیٹھے ہیں اور ان آٹھ لاکھ میں سے دو لاکھ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں جن کے پاس روزگار کے وسایل نہیں ہیں ۔حال ہی میں حق اطلاعات آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت دایر کی گئی درخواست کے جواب میں ڈائیریکٹو ریٹ آف ایمپلائیمنٹ سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق تقریباًآٹھ لاکھ رجسٹر ڈ بے روزگا ر نوجوان ہیں جن میں لڑکیوں کی بھی اچھی خاصی تعداد ہے ۔کہا جارہا ہے کہ 31مئی 2023تک خطے میں کل 199,872تعلیم یافتہ بیروزگار موجود ہیں اس انکشاف نے روزگار کے مواقع کی کمی اور معیشت اور سماجی استحکام پر اس کے ممکنہ نتایج کے بارے میں خد شات کو جنم دیا ہے ۔ڈائیریکٹو ریٹ آف ایمپلائیمنٹ نے اہم انکشافات کئے ہیں اور کہا کہ سال 2015-16تک جموں کشمیر سیلف ایمپلائیمنٹ سکیم کو تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بیروزگاری کے مسلئے سے نمٹنے کے لئے لاگو کیا جارہا تھا ۔تاہم اس سال کے بجٹ اعلانات کے دوران اس سکیم کو جموں کشمیر انٹر پرئینورشپ انسٹی ٹیوٹ کی سیڈ کیپٹل سکیم میں شامل کیا گیا تھا ۔محکمے نے اب سلیف ایمپلائیمنٹ سکیموں جیسے سیڈ کیپٹل فنڈ سکیم اور یوتھ سٹارٹ اپ سکیم میں شامل کرلیا ۔یہ بھی کہا گیا کہ جے اینڈ کے اوور سیز کارپوریشن کے احیا ءکی تجاویز بھی انتظامی محکمہ کے زیر غور ہیں۔جموں کشمیر میں بے روزگاری کی صورتحال کا جائیزہ لینے اور مستقل حل تلاش کرنے کے لئے کئے گئے سروے کے بارے میں پوچھ گچھ کے جواب میں بتایا گیا کہ محکمہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام اضلاع میں مارچ ،اپریل اور مئی 2022کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کوارڈ نیشن کی بناپر بیروزگاری سے متعلق ایک سروے کیا تھا ۔سروے جس میں بانڈی پور کے علاوہ تمام اضلاع کا احاطہ کیا گیا اس میں بتایا گیا کہ 31مئی سال 2022تک کل 663,511بیروزگار نوجوان موجود تھے ۔ان بیروزگار نوجوانوں میں تقریباً 10-15فی صد خود روزگار ہیں ۔زراعت سے متعلق کاروبار میں مصروف ہین یا اپنے اپنے گاﺅں میں چھوٹی موٹی دکانیں چلارہے ہیں ۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ جموں کشمیر میں 130لاکھ کی آبادی میں سے 80لاکھ افرادی قوت کے ساتھ بیروزگار ی کی شرح 7.04فی صد ہے ۔بڑے بزرگوں کا کہنا ہے کہ خالی پیٹ میں شیطان بستا ہے اسلئے حکومت کو چاہئے کہ نوجوانوں کو صحیح سمت دینے کے لئے انہیں بر سر روزگار کرنا ضروری ہے ۔ہر ملک یا قوم میں جب بیروز گاری بڑھ جاتی ہے تو نوجوان یا تو جرایم یا نشے باز بن جاتے ہیں اسلئے یہاں بھی حکومت کو دیکھنا چاہئے کہ کس طرح زیادہ سے زیادہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیاجاسکے تاکہ وہ کسی بدکاری ،بے ایمانی اور دوسری اسی طرح کی گندگیوں میں نہ پڑ تے ہوے پر وقار زندگی بسر کرسکیں۔۔جس قوم کا نوجوان بر سر روزگار ہو وہ قوم کبھی نہیں مرتی ہے کیونکہ یہ نوجوان ہی ہے جن کے دم سے قومیں بنتی ہیں اور بگڑتی ہیں۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

جموں کشمیر کے حوالے سے نارتھ زون کونسل کا اجلاس اہمیت کا حامل

(میلاد النبی کی تقریب سعید پر معقول انتظامات کئے جائیں)

(پرندوں کی 60فی صد نسلیں کم ہونے کی جوہات)

اسی بارے میں

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

جموں کشمیر کے حوالے سے نارتھ زون کونسل کا اجلاس اہمیت کا حامل

24 ستمبر 2023
درگاہ حضرت بل ، جامع مسجد سمیت وادی کی دیگر عبادت گاہوں کی رونق پھر سے لوٹ آئیں
ادارتی

(میلاد النبی کی تقریب سعید پر معقول انتظامات کئے جائیں)

22 ستمبر 2023
(پرندوں کی 60فی صد نسلیں کم ہونے کی جوہات)
ادارتی

(پرندوں کی 60فی صد نسلیں کم ہونے کی جوہات)

20 ستمبر 2023
پولینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک غریب لڑکی رہتی تھی
بین اقوامی

پولینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک غریب لڑکی رہتی تھی

17 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(کشمیری فروٹ گروورس کے خدشات دُور کرنیکی ضرورت)

17 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

نہ بجلی نہ پانی ،چاروں طرف ہا ہا کار

15 ستمبر 2023
امریکی میوہ جات اور دالوں کی درآمدپر ڈیوٹی میں مزید تخفیف
ادارتی

(امریکی سیب پر درآمدی ٹیکس میں کمی کا فیصلہ حیران کن)

13 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،عام شہری متاثر

13 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(سرکاری سکولوں میں ڈیجیٹل طریقہ کار اپنانے کی شروعات)

11 ستمبر 2023
Next Post
  آبی  چکی کی  میراث!  کشمیر  کی  روبینہ نے اپنے خاندان کا ذریعہ معاش بدل دیا

  آبی  چکی کی  میراث!  کشمیر  کی  روبینہ نے اپنے خاندان کا ذریعہ معاش بدل دیا

اہم خبریں

سری نگر میں” اوبسٹیٹرکس اور گائنا کالوجی میں اُبھرتے ہوئے چیلنجوں“ کے موضوع پرقومی کانفرنس اِختتام پذیر

جنوبی کشمیر میں مشترکہ جنگجو مخالف آپریشن میں بڑی کامیابی کا دعویٰ کولگام میں ہائبرڈ جنگجوﺅں کے 2ماڈیلز کا پردہ فاش، 5گرفتار ، اسلحہ برآمد

آزاد پور منڈی میں کشمیری سیب کو بچانے کی تدبیر

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(جموں کشمیر میں آٹھ لاکھ نوجوان بیروزگار )

16 جولائی 2023
شیخ العالم سکول اندرگام پٹن کو سیل کرنے کا معاملہ 
جموں و کشمیر

شیخ العالم سکول اندرگام پٹن کو سیل کرنے کا معاملہ 

22 ستمبر 2023
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد
صحت

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

21 اگست 2022
دھان کی قیمت میں 143 روپے کا اضافہ، مونگ کی قیمت میں 803 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ: مرکزی کابینہ کا فیصلہ
قومی

دھان کی قیمت میں 143 روپے کا اضافہ، مونگ کی قیمت میں 803 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ: مرکزی کابینہ کا فیصلہ

07 جون 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔