Daily Aftab
21 اگست ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

امرناتھ یاترا کا آغاز

by Online Desk
02 جولائی 2023
A A
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

تقریباً ساٹھ دنوں تک چلنے والی امرناتھ یاترا کا باضابطہ کل سے آغاز ہوا ہے اور اس سال نہ صرف سیکورٹی کے حوالے سے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں بلکہ یاتریوں کو راحت پہنچانے کے لئے سول انتظامیہ نے بھی موثر اور معقول انتظامات کئے ہیں ۔اس کے ساتھ ہی دوسرے انتظامات میں بھی کشمیری عوام نے جو رول ادا کیا ہے اور کررہے ہیں وہ ناقابل فراموش ہے اس کا اظہار کل یہاں فوج کے اعلی حکام نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے ۔بریگیڈیر امر دیپ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ فوج کشمیری بھائیوں کی شکر گذار ہے جنہوں نے یاترا کی کامیابی کے لئے ہر قدم پر فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ سول ایڈمنسٹریشن کوبھر پور انداز میں تعاون پیش کیا ہے ۔سرینگر جموں شاہراہ پر یاتریوں کو لے جانے والی گاڑیوں کی مناسب نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے پولیس نے جو ایڈوائیزری جاری کی ہے اگرچہ وہ ایک مستحسن قدم ہے لیکن پھر بھی اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ضرورت سے انکار نہیں کیاجاسکتاہے ۔کیونکہ بہت سے ایسے لوگوں کو اس بارے میں کچھ اتہ پتہ نہیں تھا جو سرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے کا ارادہ رکھتے تھے چنانچہ کل بہت سی گاڑیوں کو مختلف مقامات پر روکا گیا اور ان میں سے بیشترگاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔اسلئے یہ لازم ہے کہ پولیس کی ٹریفک ایڈوائیزری کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جانی چاہئے تاکہ شاہراہ پر سفر کے خواہشمند افراد اسی حساب سے اپنا پروگرام تشکیل دیں سکیں ۔جموں سے روانگی اور امرناتھ گھپاتک یاتریوں کے لئے بے مثال انتظامات کئے گئے ہیں ۔سیکوریٹی انتظامات کو چھوڑ کر جہاں تک صحت کا تعلق ہے تو ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی بڑی تعداد گھپا تک تعینات کی گئی ہے ۔راستے میں جو عارضی میڈیکل یونٹ قایم کئے گئے ہیں وہاں اور تو اور آکسیجن تک کا انتظام کیا گیا ہے اور یاتریوں کو صلاح دی گئی کہ وہ کسی بھی صحت سے جڑے مسلئے سے ان ڈاکٹروں کے ساتھ رابطہ قایم کریں جنہیں امرناتھ گھپا کے راستے پر جگہ جگہ تعینات کیا گیا ہے ۔پہلگام کے علاوہ بال تل میں بڑے بیس ہسپتال قایم کئے گئے ہیں جہاں بہت سے بیڈ اور دوسری ایمرجنسی سہولیات بہم رکھی گئی ہیں۔اب یاتریوں پر بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ گھپا تک کی سڑک کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کو مکمل تعاون دیں ۔جہاں مخصوص مقامات ہونگے وہیں پر کوڑا کرکٹ ڈالا جاے ۔اور جن مقامات پر بیت الخلا بناے گئے ہیں ان ہی مقامات پر ان کا استعمال کریں ۔ماحول کو کثافت سے بچانے کی کوشش کی جاے ۔اس کے علاوہ یاتریوں کو چاہئے کہ وہ سرکاری قواعد و ضوابط پر عمل پیرا ہوں اس سے ان کی یاترا سہل ہوگی اور انہین کوئی مشکل پیش نہیں آسکتی ہے ۔یہ یاترا ابھی 62دنوں تک چلنے والی ہے اسلئے یاتریوں کو چاہئے کہ وہ ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے ان کے بیمار پڑنے کا اندیشہ ہو کیونکہ پہاڑی سفر میں کسی کا بیمار پڑنا بہت ہی مشکل ثابت ہوتا ہے اسلئے کھانے پینے میں بھی احتیاط برتی جانی چاہئے ۔آج موصلاتی سسٹم بھی بہت اچھا نصب کیا گیا ہے تاکہ یاتری اس سے بھرپور استفادہ کرسکیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
نوجوان نے پاور کنال میں چھلانگ لگاکرزندگی کاخاتمہ کیا

سونہ مرگ میں ایک اور نوجوان ڈوب کر لقمہ اجل

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

امرناتھ یاترا کا آغاز

02 جولائی 2023
غیر باسمتی سفید چاول کی برآمد پر پابندی عائد
تازہ ترین خبریں

چاول کی برآمد پر پابندیوں کو کم کرنے کا ارادہ

18 جولائی 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
دہلی فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ کی 2 دن لاک ڈاون لگانے کی تجویز
تازہ ترین خبریں

امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈ معاملے پر سماعت کےلئے سپریم کورٹ متفق

18 جنوری 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d