گزشتہ دس دنوں میں سونہ مرگ میں غرقآبی کا دوسرا واقع
سونہ مرگ میں اتوار کے روز ایک اور نوجوان دریاءمیں ڈوب کر ازجان ہوا ہے ۔ اس طرح سے گزشتہ دس دنوں میں یہاں یہ غرقآبی کا دوسرا واقع پیش آیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ضلع گاندربل کے سیاحتی مرکز سونہ مرگ میں اتوار کے روز 22سالہ نوجوان عنایت یوسف ڈار ولد محمد یوسف ڈار ساکن گوہر پورا چاڈورہ پیر پھسل کر تالاب میں جاگر ا ۔ نوجوان کے تالاب میں گرنے کے بعد ہی اگرچہ اس کو فوری طور پر باہر نکالا گیا اور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔اس جگہ پر یہ گزشتہ دس دنوں میں غرقآبی کا دوسرا واقع پیش آیا ہے ۔ اس سے پہلے ایک سکولی لڑکا ڈوب جانے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا تھا جو کہ سونہ مرگ سکول کے ساتھ سیر و تفریح کےلئے آئے تھے ۔